وزیر اعظم نریندر مودی اتوار (17 اگست) کو قومی دارالحکومت خطے (این سی آر) میں تقریباً 11 ہزار کروڑ روپے کی دو اہم قومی شاہراہ منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم مودی کا یہ پروگرام دوپہر 12:30 بجے دہلی کے روہنی علاقے میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر وہ عوام سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم مودی کن منصوبوں کا افتتاح کریں گے؟
جن منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا ،ان میں دہلی سیکشن کا دوارکا ایکسپریس وے اور اربان ایکسٹینشن روڈ-2 (UER-2) شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک کو ہموار بنانا، سفر کے وقت کو کم کرنا اور دارالحکومت کو بھیڑ بھاڑ سے نجات دینا ہے۔ ساتھ ہی، یہ وزیر اعظم مودی کے اُس وژن کو عملی شکل دیں گے، جس کے تحت ملک میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کر کے شہریوں کی زندگی کو آسان بنایا جائے گا اور بغیر رکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا۔
10.1 کلومیٹر طویل اس حصے کی تعمیر تقریباً 5,360 کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے۔ یہ سیکشن یشوبھومی، دہلی میٹرو کی بلیو لائن اور اورنج لائن، مستقبل کے بجواسن ریلوے اسٹیشن اور دوارکا کلسٹر بس ڈپو سے کثیر ماڈل رابطہ (multi-modal connectivity) فراہم کرے گا۔ اس میں دو پیکج شامل ہیں:
پہلے پیکج میں شیو مورتی چوراہے سے دوارکا سیکٹر 21 کے روڈ انڈر بریج تک 5.9 کلومیٹر کا حصہ شامل ہے۔
دوسرے پیکج میں دوارکا سیکٹر 21 RUB سے دہلی-ہریانہ سرحد تک 4.2 کلومیٹر کا حصہ ہے، جو براہ راست اربن ایکسٹینشن روڈ-2 سے جڑتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دوارکا ایکسپریس وے کا 19 کلومیٹر طویل ہریانہ سیکشن وزیر اعظم مودی نے مارچ 2024 میں عوام کے لیے وقف کیا تھا۔
5000 کروڑ سے زائد کی لاگت آئی
وزیر اعظم مودی دہلی کے علی پور سے دگھاؤں کلاں تک کے حصے اور بہادرگڑھ و سونی پت کو جوڑنے والے نئے لنک روڈز کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس منصوبے کی تعمیر تقریباً 5,580 کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے۔ یہ سڑک دہلی کی اندرونی اور بیرونی رنگ روڈ، مکربہ چوک، دھولا کنواں اور قومی شاہراہ-09 پر ٹریفک کا دباؤ کم کرے گی۔ ساتھ ہی، نئے اسپَر روڈز (link roads) بہادرگڑھ اور سونی پت تک براہ راست رسائی فراہم کریں گے، جس سے صنعتی علاقوں تک رسائی بہتر ہوگی، مال برداری میں تیزی آئے گی، اور دہلی کے اندر ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا۔
دہلی اور این سی آر کے شہریوں کے لیے بڑی راحت
ان دونوں منصوبوں سے دہلی کے شہریوں اور این سی آر کے لوگوں کو بڑی راحت ملنے کی توقع ہے۔ نئی سڑکیں نہ صرف سفر کو آسان بنائیں گی ،بلکہ دہلی کی اہم سڑکوں پر ہونے والی بھیڑ کو بھی کم کریں گی۔ اس سے مال برداری آسان ہوگی اور صنعتی و اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
باکسنگ میں لو لینا بورگوہین، پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے گولڈ جیتا، ریسلنگ میں…
نصرت اس وقت بالی کے اسپتال میں داخل ہیں اور طبی نگرانی میں ہیں۔ ڈاکٹروں…
IRCTC منی لانڈرنگ کیس میں لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو ہفتہ کو…
یہ تنازع سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان پوسٹس کے بعد شروع ہوا، جن…
امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے پنجاب کانگریس کے صدر کے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ دے…
لال بہادر شاستری نے اقتدار کی بلند ترین منزل پر پہنچ کر بھی عام آدمی…