سیاست

Nagaland Governor LA Ganesan passed away: ناگالینڈ کے گورنر ایل گنیشن نے دنیا کو کہا الوداع، دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ نے کیا اظہار افسوس

ناگالینڈ کے گورنر ایل اے گنیشن کا جمعہ کی شام چنئی کے اپولو اسپتال میں دنیا کو کہا الوداع۔ وہ 80 برس کے تھے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر جمہوریہ مرمو نے ایل گنیشن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا

صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:”ناگالینڈ کے گورنر ایل اے گنیشن کے انتقال پر افسوس ہوا۔ انہوں نے راجیہ سبھا کے رکن اور منی پور و مغربی بنگال کے گورنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ اپنے طویل عوامی زندگی میں انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔ تمل ناڈو اور ملک کی ترقی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں ان کے خاندان اور چاہنے والوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔”

وزیر اعظم مودی نے اظہارِ افسوس کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر لکھا:”ناگالینڈ کے گورنر ایل اے گنیشن کے انتقال سے دکھ ہوا۔ انہیں ایک مخلص قوم پرست کے طور پر یاد کیا جائے گا، جنہوں نے اپنی زندگی خدمت اور قوم کی تعمیر کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے تمل ناڈو میں بی جے پی کو وسعت دینے کے لیے انتھک محنت کی۔ انہیں تمل ثقافت سے گہرا لگاؤ تھا۔ میری ہمدردیاں ان کے خاندان اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔”

امت شاہ نے اظہار افسوس کیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایکس پر لکھا: “ناگالینڈ کے گورنر ایل کے گنیشن کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا۔ تمل ناڈو کے بی جے پی رہنما گنیشن نے ایمرجنسی کے دوران ملک کے لیے قیمتی خدمات انجام دیں۔ انہیں پارٹی کی توسیع، نظریے کے فروغ اور بطور گورنر عوامی خدمت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ میں ان کے چاہنے والوں اور پیروکاروں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔”

پیوش گوئل کا اظہار افسوس

مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے ایکس پر لکھا: “ناگالینڈ کے گورنر ایل کے گنیشن کے انتقال پر شدید افسوس ہے۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کی اور تمل ناڈو میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ملک کے لیے ان کی خدمت اور وابستگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے خاندان، دوستوں اور خیر خواہوں کے ساتھ دلی تعزیت۔”

نیتن گڈکری کا بیان

مرکزی وزیر برائے سڑک و ٹرانسپورٹ نیتن گڈکری نے لکھا:”ناگالینڈ کے گورنر ایل کے گنیشن کے انتقال پر افسوس ہوا۔ ایک مخلص قوم پرست رہنما کے طور پر انہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت، قوم کی ترقی اور تمل ناڈو میں بی جے پی کو مضبوط بنانے کے لیے وقف کر دی۔ اس مشکل وقت میں ان کے خاندان اور چاہنے والوں کے ساتھ دلی ہمدردی۔”

ایل گنیشن کی زندگی اور خدمات کا خلاصہ

1945 میں تمل ناڈو کے ضلع تنجاوور میں پیدا ہونے والے ایل کے گنیشن نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ذریعے اپنے سماجی سفر کا آغاز کیا۔ بعد ازاں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے۔ تنظیمی صلاحیت اور پارٹی کے تئیں وفاداری کے لیے مشہور گنیشن تمل ناڈو بی جے پی کے صدر بنے اور بعد میں راجیہ سبھا میں مدھیہ پردیش کی نمائندگی کی۔ تمل ناڈو میں بی جے پی کا دائرہ بڑھانے کے مقصد سے وہ پارٹی میں سرگرم ہوئے اور انہوں نے ریاستی تنظیم کے جنرل سیکریٹری، ریاستی صدر، قومی سیکریٹری اور قومی نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

3 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

13 hours ago