بین الاقوامی

’’اس صدی کا ہٹلر اور پاگل کتا ہے نتین یاہو‘‘، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے حال ہی میں ’گریٹراسرائیل‘ بنانے کے منصوبے کا ذکرکیا تھا۔ اس منصوبہ کے تحت کئی عرب ممالک کے بڑے علاقوں پرقبضہ کرکے گریٹراسرائیل نام سے ایک ملک بنانے کی بات کہی جاتی ہے۔ اس بیان کے بعد عرب ممالک کے ساتھ ایران نے بھی مخالفت ظاہرکی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقرقالیباف نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکو21ویں صدی کا ہٹلربتایا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمدباقرقالیباف نے نیتن یاہوکے لئے بہت ہی سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے وارننگ  دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ زیادہ دیرہوجائے اوراسرائیل کے ذریعہ دیگرمقامات کونشانہ بنایا جائے، فلسطین کے لئے فوری حمایت کی ضرورت ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمدباقرقالیباف کا یہ بیان تب سامنے آیا، جب 12 اگست کواسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے ایک اسرائیلی میڈیا چینل پرانٹرویوکے دوران ’گریٹراسرائیل‘ کے منصوبے کا ذکرکیا تھا۔ اس بیان کے بعد جمعہ 15 اگست کوایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرنے سوشل میڈیا ایکس پرایک پوسٹ میں اس بیان کی مذمت کی اوربنجامن نیتن یاہوکوہٹلراورپاگل کتّا قراردیا۔

اس کے ساتھ ہی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے دنیا بھرکے مسلم لیڈران سے متحد ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے فلسطین کی سیکورٹی اور علاقائی خطرات کوروکنے کے لئے ایک ساتھ مل کرکارروائی کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ واضح کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی طرف سے گریٹراسرائیل والے متنازعہ بیان پرعرب کے کئی ممالک نے ناراضگی ظاہرکی تھی۔ ان ممالک نے نیتن یاہو کے اس بیان کو علاقے کی امن وامان اوراستحکام کے لئے خطرہ بتایا تھا۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

6 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

7 hours ago