قومی

Congress suspends Navjot Kaur Sidhu: کانگریس نے 500 کروڑ والے بیان کے بعد نوجوت کور سدھو کی پارٹی رکنیت معطل کردی، بیان کو بتایا افسوسناک

چندی گڑھ: پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی نے سابق کانگریس رہنما ڈاکٹر نوجوت کور سدھو کی پارٹی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی ہے۔ یہ کارروائی اُن کے اُس بیان کے بعد کی گئی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کانگریس میں وزیراعلیٰ کی کرسی حاصل کرنے کے لیے ’’500 کروڑ روپے‘‘ دینے پڑتے ہیں۔

کانگریس رہنماؤں کا ردعمل

کانگریس لیڈر سکھجندر سنگھ رندھاوا نے کہا کہ ایسا بیان دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو جوت سنگھ سدھو کو کبھی کانگریس کی طرف سے پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی (PCC) کا صدر بھی بنایا گیا تھا، جو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے بھی بڑا عہدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا: ’’وہ ساڑھے تین سال خاموش رہیں اور اب جب انتخابات قریب ہیں تو ایسے بیانات دے رہی ہیں۔ جب پرینکا گاندھی وزیراعلیٰ بھگونت مان کے حلقے میں مہم کے لیے آئیں تو نوجوت کور سدھو نے ایک لفظ نہیں بولا۔ یہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔‘‘

عام آدمی پارٹی کا ردعمل

پنجاب کے وزیر ہرپال سنگھ چیمہ نے کہا کہ سدھو کے بیان نے کانگریس کے ’’کرپشن ماڈل‘‘ کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔  انہوں نے کہا: ’’اگر کوئی 500 کروڑ روپے دے کر وزیراعلیٰ بنتا ہے تو وہ ریاست کو لوٹے گا۔ یہی کانگریس اور بی جے پی کا ماڈل ہے۔‘‘ انہوں نے سابق کانگریس لیڈر اور اب بی جے پی پنجاب صدر سنیل جاکھڑ پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ اس کرپشن کے دوران خاموش تماشائی بنے رہے۔

نو جوت کور سدھو کا موقف

ڈاکٹر نوجوت کور سدھو نے اتوار کو دعویٰ کیا تھا کہ وہ پنجاب کو ’’سونے جیسی ریاست‘‘ بنا سکتی ہیں، لیکن اُن کے پاس ’’500 کروڑ روپے نہیں ہیں‘‘ جو انہیں وزیراعلیٰ بنوا سکیں۔

بی جے پی کا ردعمل: ’’کانگریس بدعنوانی میں ڈوبی ہے‘‘

بی جے پی رہنماؤں نے نوجوت کور سدھو کے بیان کو کانگریس قیادت کے خلاف براہ راست الزام قرار دیا۔ بی جے پی رکن پارلیمان سدھانشو ترویدی نے کہا: ’’نوجوت کور سدھو کے بیان سے واضح ہوگیا کہ کانگریس مکمل طور پر کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے۔‘‘ بی جے پی کے قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے اس الزام کو راہل گاندھی اور سونیا گاندھی پر ’’براہ راست حملہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’اس کا مطلب ہے کہ جو شخص 500 کروڑ کا بریف کیس گاندھی ودرہ خاندان کو دے وہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی ’’لوٹ کے ماڈل‘‘ پر چلتی ہے اور اپنے کارکنوں کے ذریعے وسائل اکٹھے کرکے اعلیٰ قیادت کی پرتعیش زندگی کو برقرار رکھتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

2 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

3 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

4 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

5 hours ago