قومی

India and Bahrain continue maritime trade: بھارت اور بحرین کے درمیان سمندری تجارت برقرار، دفاعی تعاون میں بھی پیش رفت، دوطرفہ تجارت 1.64 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

نئی دہلی: بھارت اور بحرین کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں روابط طویل عرصے سے قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سمندری تجارت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ بحرین میں بھارتی تارکینِ وطن کی بڑی تعداد دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔

خلیج فارس میں بحرین کی اہمیت

بحرین کا کل رقبہ 780 مربع کلومیٹر اور آبادی 18,23,725 کے قریب ہے۔ خلیج فارس میں واقع یہ چھوٹا مگر اہم جزیرہ نما ملک بھارت کے لیے توانائی، تجارت اور سکیورٹی کے اعتبار سے اہم خطے میں شامل ہے، جہاں بحرین ایک معتبر شراکت دار ہے۔

بھارت اور بحرین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارت

بھارت بحرین سے بنیادی طور پر خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات، ایلومینیم و معدنی مصنوعات، مشینری، گاڑیاں اور پرزے، چاول (خصوصاً باسمتی)، لوہا و اسٹیل، ڈیری مصنوعات، مصالحے، فارماسیوٹیکل اشیاء، ٹیکسٹائل، برقی آلات، درآمد کرتا ہے۔ جبکہ بھارت بحرین کومشینری، الیکٹرانک آلات، زرعی و غذائی مصنوعات، مصالحے، آم اور چاول، دواسازی کی مصنوعات، اسٹیل، زیورات و جواہرات، ایف ایم سی جی مصنوعات، ریڈی میڈ ملبوسات برآمد کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور مالی سال 2024–25 میں دو طرفہ تجارت بڑھ کر 1.64 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

دفاعی تعاون اور سکیورٹی شراکت داری

دفاعی شعبے میں بھی بھارت اور بحرین مشترکہ تعاون کر رہے ہیں۔ خاص طور پر سمندری سلامتی، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیاں، خلیجی خطے میں استحکام، بحری افواج کے درمیان تربیتی پروگرام، ہائی لیول سکیورٹی ڈائیلاگ دونوں ممالک کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ بحرین اور بھارت کے درمیان پیسج ایکسرسائزز، مشترکہ تربیت اور انٹیلی جنس تعاون بھی جاری ہے۔

ثقافت، تعلیم اور معاشرتی روابط

بحرین میں بھارتی کھانے، یوگا، کلاسیکی رقص، بالی ووڈ گانے، فلمیں اور بھارتی فیشن بے حد مقبول ہیں۔ دونوں ممالک کے عوامی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

صحت اور تحقیق کے میدان میں تعاون

بھارت اور بحرین صحت کے شعبے میں بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔ طبی خدمات، میڈیکل ریسرچ، دواسازی، میڈیکل آلات، طبی عملے کی تربیت اور مستقبل کی سمت تعاون میں شامل ہیں۔ دونوں ممالک دفاع، سکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت، اسپیس ٹیکنالوجی اور فنانشل ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی سمت بڑھ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

1 hour ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

2 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

4 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

4 hours ago