I.N.D.I.A Seat Sharing: لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کے سامنے سیٹ شیئرنگ کا سوال اب بھی قائم ہے۔ اسی درمیان سابق وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کی شیوسینا سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ مہاراشٹرمیں عام انتخابات کے لئے سیٹ شیئرنگ فارمولہ تیارکیا گیا ہے۔ شیوسینا (یوبی ٹی) کے ذرائع نے بتایا کہ مہاراشٹرمیں اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ میں شامل جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پرایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
انڈیا الائنس نے مہاراشٹر میں جو فارمولہ تیار کیا ہے، اس کے تحت ریاست کی 48 سیٹوں میں سے، الائنس نے ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کو20، کانگریس کو 16، شرد پوارکی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو10 اورپرکاش امبیڈکرکی ونچت بہوجن اگھاڑی کو 2 سیٹیں دینے پراتفاق کیا گیا ہے۔ اب اس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
میٹنگوں کا سلسلہ جاری
کانگریس کی نیشنل الائنس کمیٹی اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کی اتحادی پارٹیوں کے ساتھ ہرروزمیٹنگ کررہی ہے۔ جنوری میں ہی مہاراشٹرمیں سیٹوں کی تقسیم کو لے کراتحاد میں کانگریس، شرد پوارکی این سی پی اورادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کے درمیان میٹنگ ہوئی تھی۔ میٹنگ کے بعد ادھوٹھاکرے کی شیوسینا لیڈرسنجے راوت نے کہا تھا کہ مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ سیٹ شیئرنگ کا معاملہ ہمارے درمیان حل ہو جائے گا۔ شرد پوارکے این سی پی لیڈرجتیندراوہاڑ نے کہا تھا، “یہ سچ ہے کہ شیو سینا زیادہ سیٹوں پرالیکشن لڑنا چاہتی ہے اوراس پرشرد پواراورادھو ٹھاکرے کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔”
قابل ذکرہے کہ مہاراشٹرمیں سیٹ شیئرنگ فارمولے کی تیاری اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کے لئے راحت کی بات ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ الائنس کو مغربی بنگال، پنجاب اور بہار میں دھچکا لگا ہے۔ پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان اوربنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اکیلے لوک سبھا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناء بہارکے وزیراعلیٰ اورجے ڈی یو کے صدرنتیش کمار بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں واپس آگئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…