قومی

Congress on Operation Sindoor: آپریشن سندور کا سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں پی ایم مودی،کانگریس کو مسلسل بدنام کرنے کی کررہے ہیں کوشش:جئے رام رمیش

کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر آپریشن سندور کا سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام لگایاہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا اور الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے 25 مئی کو صرف این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ بلائی ہے تاکہ آپریشن سندور سے سیاسی فائدہ اٹھایا جا سکے۔حکومت پاکستان بھارت کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے میں مصروف ہے۔ اس حوالے سے مرکزی حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ ہندوستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بیرون ملک جا کر ہندوستان کا موقف پیش کریں گے۔ اس پر جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس یقینی طور پر بین الاقوامی وفد کا حصہ بنے گی۔

وزیراعظم مودی کانگریس کو بدنام کر رہے ہیں

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ پی ایم مودی اور بی جے پی مسلسل کانگریس کو بدنام کر رہے ہیں حالانکہ اس نے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی فوجی کارروائی کے دوران تمام جماعتوں کے درمیان اتحاد کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے پر اتفاق نہیں کیا ہے۔ اب اچانک انہوں نے پاکستان کو دہشت گردی پر ہندوستان کے موقف کی وضاحت کے لیے ایک وفد بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس ہمیشہ قومی مفاد کو دیکھتی ہے اور بی جے پی کی طرح ان مسائل پر سیاست نہیں کرتی، اس لیے کانگریس ان وفود کا ضرور حصہ بنے گی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اس سلسلے میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے سے بات کی ہے۔

اس سے پہلے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے لیے پی ایم مودی کو خط لکھا تھا۔ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں نے 26 لوگوں کو ہلاک کیاتھا، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔ اس کے بعد بھارت نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اس کے بعد پھر دونوں ملکوں کے مابین دو تین دنوں تک جنگ کی صورتحال برقرار رہی، پھر اس کے بعد سیز فائر معاہدہ طے پاگیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

3 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

4 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

5 hours ago