قومی

Sindoor Ki Lalkaar: بی جے پی لیڈر منوج تیواری نے نیا گانا گا کر کیا فوج کو سلام، جاری کیا اپنا گانا ’’سندور کی للکار‘‘

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور مشہور بھوجپوری گلوکار منوج تیواری نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستان کی فوجی کارروائی کے چند دن بعد ہی، فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ’’سندور کی للکار‘‘ کے نام سے اپنا نیا ہندی گانا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منوج تیواری نے گانے کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ایک کوشش آپ کے منوج تیواری کی بھی۔ بھارتی فوج کو سیلیوٹ‘‘۔

شمال مشرقی دہلی سے تین مرتبہ کے ایم پی نے کہا کہ جہاں انھوں نے آپریشن سندور کے دوران ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری نے بہت متاثر کیا، وہیں انھیں اس بات کا افسوس بھی ہوا کہ کسی دوسرے گلوکار نے موسیقی کے ذریعے فوجیوں کی تعریف کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔ تیواری نے کہا ’’بہت سے گلوکاروں نے سیاسی گانے گائے ہیں، اکثر حکومت کے خلاف۔ لیکن ہمارے فوجیوں اور آپریشن سندور کے دوران انھوں نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا اس کے بارے میں ایک بھی گانا نہیں ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’سندور کی للکار جلد ہی میرے آفیشل یوٹیوب چینل پر لانچ کیا جائے گا۔‘‘

منوج تیواری نے خود ہی کمپوز کیا ہے یہ گانا

واضح رہے کہ بی جے پی لیڈر نیل کانت بخشی نے اس گانے کا خاکہ تیار کیا، جسے منوج تیواری نے گایا بھی ہے اور کمپوز بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے 7 مئی کی صبح پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردی کے نو کیمپوں پر فضائی حملے کیے تھے۔ فوجی کارروائی پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بدلے میں کی گئی تھی، جس میں 22 اپریل کو 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔

5.45 منٹ کے اس گانے میں ہندوستانی مسلح افواج اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی بہادری کی تعریف کی گئی ہے، جس میں پاکستان اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو سبق سکھانے پر زور دیا گیا ہے۔ تیواری نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اس گانے کا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ’’سندور کی للکار‘‘ جلد ہی ان کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ گانا ہندوستانی فوج کے لیے وقف ہے اور آپریشن سندور کے تحت ان کی متاثر کن کارروائیوں پر مبنی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

5 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

6 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

6 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

7 hours ago