قومی

UP By Polls 2024: یوپی ضمنی اسمبلی الیکشن کی 4 سیٹوں پرکانگریس کا دعویٰ، سماجوادی پارٹی سے مانگ سکتی ہے یہ سیٹیں

Assembly By Polls 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 ختم ہوچکا ہے۔ اس الیکشن میں کئی ایسے اراکین اسمبلی رہے، جنہوں نے رکن اسمبلی رہتے ہوئے لوک سبھا کا الیکشن لڑا اورجیت گئے ہیں، جس کی وجہ سے اترپردیش میں 9 سیٹوں پراسمبلی کا ضمنی الیکشن ہونا ہے۔ اسمبلی الیکشن میں کانگریس پارٹی بھی اپنی دعویداری ٹھوکنے والی ہے۔ موجودہ 9 سیٹوں پرہونے والے ضمنی الیکشن میں کانگریس پارٹی ایک تناسب کے حساب سے اپنا دعویٰ پیش کرے گی۔ اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں اگریہ سیٹیں بڑھتی ہیں تواسی تناسب میں کانگریس پارٹی، سماجوادی پارٹی کے ساتھ سیٹوں کا تال میل کرے گی۔

اس لوک سبھا الیکشن میں 14 ایسی سیٹیں تھیں، جہاں الگ الگ پارٹیوں کے اراکین اسمبلی الیکشن لڑرہے تھے، اس میں سے 9 اراکین اسمبلی نے جیت درج کی ہے۔ اس کے بعد اب پھول پوراسمبلی سیٹ، خیراسمبلی سیٹ، غازی آباد اسمبلی سیٹ، مجھوا اسمبلی سیٹ، میرا پوراسمبلی سیٹ، ملکی پوراسمبلی سیٹ، کرہل اسمبلی سیٹ، کٹہری اسمبلی سیٹ اورکندرکی سیٹ پرضمنی الیکشن ہونا ہے۔ ان 9 سیٹوں میں جن سیٹوں پرسماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی تھے، اس کوچھوڑکربی جے پی کے کھاتے کی سیٹوں پراپنی امیدواری کا دعویٰ کرسکتی ہے۔

کیا ہے ضمنی الیکشن میں کانگریس کی حکمت عملی؟

کانگریس پارٹی کے ریاستی ترجمان انشواوستھی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عوام نے لوک سبھا الیکشن میں ہمارے الائنس پرمہر لگائی ہے اوراس لئے یہ الائنس آگے بھی چلے گا۔ آنے والے دنوں میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں ہم سماجوادی پارٹی کے ساتھ مل کراسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ ابھی فی الحال 9 سیٹوں پریہ الیکشن ہونا ہے اور اگر سیٹیں مزید بڑھتی ہیں تواسی حساب سے ہم تناسب کے مطابق سیٹوں پراسمبلی الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  Rahul Gandhi News: رائے بریلی یا وائناڈ کون سی سیٹ چھوڑیں گے راہل گاندھی؟ ہوگیا بڑا انکشاف

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہم 2027 کے اسمبلی الیکشن کے پہلے بی جے پی کواسمبلی الیکشن کے سیمی فائنل (ضمنی الیکشن) میں دکھائیں گے۔ ابھی تک کرہل سیٹ سے اکھلیش یادو، کٹہری سے لال جی ورما، ملکی پور سے اودھیش پرساد کے استعفیٰ دینے کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) عہدے سے جتن پرساد نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

4 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

5 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

5 hours ago