بھارت ایکسپریس۔
UP Politics: لوک سبھا الیکشن 2024 میں اپنی طاقت دکھانے کے لئے کانگریس ماسٹر پلان تیار کرنے میں مصروف ہے۔ اس کے لئے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا-2 کا سہارا لینے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔ کانگریس نے کرناٹک میں بھارت جوڑو یاترا کو ملی زبردست کامیابی کے بعد اب اسے پورے یوپی میں آزمانے کا منصوبہ تیار کررہی ہے۔ حالانکہ اس سے متعلق کانگرس کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان دینے کو تیار نہیں ہے، لیکن یہ ضرورکہا جا رہا ہے کہ ستمبر ماہ کے بعد سے یوپی میں بھارت جوڑو یاترا-2 کا آغاز ہوسکتا ہے۔
اس سے متعلق کانگریس ترجمان انشو اوستھی نے بھارت ایکسپریس سے بات چیت میں کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے پہلے مرحلے میں پوری یوپی میں جانا ممکن نہیں تھا، اس لئے اب بھارت جوڑو یاترا-2 کا پلان بنایا جا رہا ہے، جوکہ ستمبر کے بعد سے شروع کرنے کا پلان ہے۔ انشو اوستھی کا کہنا ہے کہ اس سے متعلق ابھی کوئی باضابطہ بیان وہ نہیں دے سکتے، کیونکہ 2 ستمبر کے بعد ہی اس پروگرام سے متعلق کوئی خاکہ سامنے آئے گا اور اس سے متعلق ابھی کوئی خاص جانکاری نہیں ہے۔ کانگریس مغربی یوپی پراس بارزیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہے، اس لئے اس دوسرے مرحلے کی یاترا کا پلان دگ وجے سنگھ کی طرف سے بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کے سابق صدراور اپوزیشن اتحاد انڈین نیشنل ڈیولیپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا) کا اہم چہرہ ہونے کے ناطے راہل گاندھی پر بڑی ذمہ داری ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق، وہ بھارت جوڑو یاترا-2 جلد ہی شروع کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے تین تاریخ میں س ایک پر فائنل مہر لگنے کی بات سامنے آرہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے پہلے مرحلے میں یوپی کے سبھی اضلاع میں یاترا نہیں پہنچ سکی تھی اور عوام بھی یاترا سے نہیں جڑ سکی تھی۔ وہیں سبھی جماعتوں کی طرح کانگریس بھی مغربی یوپی پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ تاکہ بیلٹ میں یوپی کی 24 سے زیادہ لوک سبھا سیٹوں پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔ اس سے متعلق کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری بدرالدین قریشی کے مطابق یاترا کا روٹ اور تاریخ جلد فائنل ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسری بار تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرے گی مودی حکومت، جانئے کن کن حکومت میں لایا گیا ’No-Confidence Motion‘
ذرائع کے مطابق، یوپی پرتوجہ مرکوز کرنے کے لئے یوم آزادی (15 اگست)، 12 ستمبر اور گاندھی جینتی (2 اکتوبر) سے راہل گاندھی یاترا کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرسکتے ہیں۔ حالانکہ خبر یہ بھی سامنے آرہی ہے کہ الیکشن میں کم وقت ہونے کے سبب راہل گاندھی 15 اگست سے ہی یاترا نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔ خبر یہ بھی ہے کہ یاترا ویسے تو گجرات کے پوربندر (مہاتما گاندھی کی جائے پیدائش) سے شروع ہوگی، جس کا اختتام تری پورہ کی راجدھانی اگرتلہ میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوک سبھا الیکشن 2024 میں بی جے پی بنام اپوزیشن کی لڑائی کو دیکھتے ہوئے جو سیاسی پیش رفت ہوئی ہے اور جو اتحاد کی بات اپوزیشن جماعتیں کر رہی ہیں، اس کے لئے راہل گاندھی اپنی اس یاترا سے اتحاد کا پیغام دینے کے لئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) کے صدر جینت چودھری اور آزاد سماج پارٹی کے صدر چندرشیکھر آزاد کو بھی اپنا ساتھی بناسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…