بھارت ایکسپریس۔
مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی اورکانگریس لیڈرکمل ناتھ نے پیرکے روز (19 فروری) بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں پرردعمل کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں سے متعلق جاری بحث پرجواب دیا۔ اے بی پی نیوز کے مطابق، کمل ناتھ کا کہنا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے۔ وہ کچھ دیربعد پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
اس سے پہلے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان کمل ناتھ ہفتہ (17 فروری) کو دہلی پہنچ گئے تھے۔ تب انہوں نے کہا تھا کہ اگرایسا کچھ ہوتا ہے تو وہ پہلے میڈیا کواس کی اطلاع دیں گے۔ کمل ناتھ نے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں سے متعلق سوالوں پرصحافیوں سے کہا، ”آپ لوگ بہت پُرجوش ہورہے ہیں۔ یہ میں نہیں کہہ رہا، آپ لوگ کہہ رہے ہیں۔ اگرایسی کوئی بات ہوئی تو میں سب سے پہلے آپ لوگوں کو آگاہ کروں گا۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’میں پُرجوش نہیں ہوں، نہ اس طرف، نہ اس طرف۔ اگرایسا کچھ ہوا تو میں پہلے آپ کو آگاہ کروں گا۔‘‘
دراصل، گزشتہ کچھ دنوں سے کمل ناتھ اوران کے رکن پارلیمنٹ بیٹے نکل ناتھ کے کانگریس چھوڑکرحکمراں بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں ہورہی تھیں۔ کمل ناتھ چھندواڑہ سے 9 بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں اورفی الحال وہاں کے ایم ایل اے ہیں۔ گزشتہ سال نومبرمیں ہوئے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی خراب کارکردگی کے بعد انہیں پارٹی کے ریاستی صدرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور راجیہ سبھا الیکشن میں ان کو امیدواربھی نہیں بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ناراض تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…