قومی

Congress demands action against K Prabhakar Bhatt: مسلم خواتین کے خلاف آر ایس ایس لیڈر کے متنازعہ تبصرے کا معاملہ، کانگریس نے پربھاکر بھٹ کے خلاف کارروائی کا کیا مطالبہ

منگلورو: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر بی رام ناتھ رائے نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) لیڈر کے پربھاکر بھٹ کے خلاف مبینہ طور پر مسلم خواتین کے خلاف تبصرے کرنے اور برادریوں کے درمیان نفرت کو فروغ دینے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے پربھاکر بھٹ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے رائے نے 24 دسمبر کو مانڈیا کے سری رنگا پٹنم میں ہندو جاگرن ویدیکے (HJV) اجلاس میں دی گئی بھٹ کی تقریر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سماج میں غصہ پیدا ہوا ہے۔ رائے نے کہا کہ بھٹ کو تقریر کے دوران دیئے گئے “تفرقہ اور گمراہ کن” بیانات کے لیے گرفتار کیا جانا چاہیے۔

بتا دیں کہ سری رنگا پٹنم سٹی پولیس پہلے ہی بھٹ کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر چکی ہے، جس میں مذہبی بنیادوں پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے لیے 153-A بھی شامل ہے۔ رائے نے کہا کہ مسلم خواتین کے خلاف بیانات کو صرف ایک کمیونٹی کی خواتین کی توہین نہیں سمجھا جا سکتا بلکہ یہ تمام خواتین کی توہین ہے۔

واضح رہے کہ آر ایس ایس لیڈر اتوار کے روز کرناٹک کے سری رنگا پٹنم میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے تک تین طلاق کا رواج قانونی تھا لیکن مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اسے ختم کر دیا گیا ہے۔ مسلمان مرد اس سے بہت ناخوش ہوں گے۔ حالانکہ، مسلم خواتین اس اقدام سے بہت خوش ہوں گی کیونکہ پہلے وہ ہر روز طلاق، طلاق، طلاق سنتی تھیں اور انہیں ہر روز نیا شوہر ملتا تھا۔ وہ یہ نہیں کہہ سکتی تھی کہ ان کے پاس زندگی بھر ایک ہی شوہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ‘یہ مودی سرکار ہے، جس نے مسلم خواتین کو مستقل شوہر دیا ہے۔’

ایف آئی آر درج

اس بیان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک سماجی کارکن نازیہ نذیر نے سری رنگا پٹنم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ کلاڈکا کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کی گئی ہے، جس میں گروپوں کے درمیان دشمنی کو بڑھاوا دینا، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور ایک خاتون کی عزت کی توہین کرنا شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

World Book Fair 2025: عالمی کتاب میلہ 2025 میں سی ایم ڈی اوپیندر رائے کی موجودگی میں بھارت ایکسپریس پویلین کا ہو ا افتتاح

میلے کے دوسرے دن، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف…

5 minutes ago

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

1 hour ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

2 hours ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

3 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago