بھارت ایکسپریس۔
کانگریس نے 17 امیدواروں پرمشتمل 11ویں فہرست جاری کی۔
کانگریس نے اگلے لوک سبھا انتخابات اور اس سے پہلے کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت پیر (4 ستمبر) کو کانگریس نے اپنی انتخابی کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ جس میں 16 لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کے علاوہ اس کمیٹی میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی، امبیکا سونی، ادھیر رنجن چودھری، سلمان خورشید، مدھوسودن مستری، این۔ اتم کمار ریڈی، ٹی ایس سنگھ دیو، کے جے جیوگری، پریتم سنگھ، محمد جاوید، امی یاگنک، پی ایل پونیا، اومکار مارکم اور کے سی وینوگوپال۔
انڈیا اتحاد نے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے
کانگریس اپوزیشن الائنس انڈیا کا حصہ ہے۔ ممبئی میں 31 اگست سے یکم ستمبر تک ہونے والی انڈیا الائنس کی میٹنگ میں تمام پارٹیوں نے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کانگریس نے مرکز کے ذریعہ بلائے گئے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ایک میٹنگ بھی بلائی ہے۔
ملکارجن کھرگے اہم میٹنگ کرنے والے ہیں
کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے کہا تھا کہ 18-22 ستمبر تک پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے پہلے، پارٹی منگل کو شام 5 بجے نئی دہلی کے 10 جن پتھ پر پارلیمانی حکمت عملی گروپ کی میٹنگ کرے گی۔ اس کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھرگے بھی شام 8 بجے اپنی رہائش گاہ پر ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کریں گے۔
کے سی وینوگوپال نے کہا کہ قائدین آئندہ اجلاس کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملکارجن کھرگے نئی تشکیل شدہ ورکنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ 16 ستمبر کو حیدرآباد، تلنگانہ میں طلب کریں گے۔ تمام ممبران، صدر، لیڈران اور پارلیمانی پارٹی کے عہدیدار اس میں شرکت کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی…
21 جون 1950 کو ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی اینی کارسن نے اپنے پورے ادبی…
انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…
انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…
سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے دو روزہ دورے کے دوران بھاگوت کتھا…
ہوائی سفر وقت کے ساتھ پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا ہے، لیکن پائلٹ کی جانب…