قومی

Congress Crisis: ہماچل پردیش کے وزیر زراعت اپنے فرزند سے ناراض،کہا جب باپ کا جوتا بیٹے کو فِٹ آجائے تو انہیں نصیحت نہیں کی جاتی

ہماچل پردیش میں کانگریس حکومت جاری ہلچل تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ریاست کے وزیر زراعت چودھری چندر کمار اپنے ہی فرزند سے پریشان ہیں،چو دھری چندر کمار نے گزشتہ روز اپنے بیٹے نیرج کی جانب سے کئے گئے تبصرہ پر کہا کہ وزیر اعلی کا کوئی خاص رکن اسمبلی نہیں ہوتا ہے۔ تمام اراکین اسمبلی ہی وزیر اعلی کے خاص ہوتے ہیں۔ انتظامیہ کو تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے اورحکومت  ترجیحات کی بنیاد پر اپنے امور کو انجام دیتی ہے۔ رکن اسمبلی چندر کمار اپنے فرزند سے پریشان نظر آئے، انہوں نے کہا کہ آپ تمام لوگ اس سے بخوبی واقف ہیں، میں اس معاملہ پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، چودھری چندر کمار نے کہاکہ جب باپ کا جوتا بیٹے کو فِٹ آجائے تو اسے نصیحت نہیں کی جاتی ہے۔

جانئے کیا ہے پورا معاملہ

بتا دیں کہ جمعرات کو سابق چیف پارلیمانی سکریٹری اور وزیر زراعت چودھری چندر کمار کے بیٹے نیرج بھارتی نے کہا تھا کہ چندر کمار دوسرے ایم ایل اے کو مشورہ دینے کے بجائے اپنے علاقے پر توجہ دیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اقتدار کی تبدیلی کے بعد بھی پرانے عہدیداروں کے ساتھ کام کیوں جاری ہے؟ چندر کمار کے بیٹے نیرج بھارتی نے سوال اٹھایا تھا کہ آج کی کانگریس حکومت میں صرف بی جے پی لیڈر ہی کام کر رہے ہیں اور کانگریس کارکنوں کا کوئی سوال نہیں ہے۔ نیرج بھارتی نے یہ تبصرہ ایم ایل اے راجندر رانا اور سدھیر شرما کے گیتا گیان کے بعد چندر کمار کے بیان پر کیا۔

وزیر کے عہدہ کے لئے کرنا پڑتا ہے انتظار

اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش میں کابینہ کی توسیع کے بارے میں وزیر زراعت چودھری چندر کمار نے کہا کہ ایم ایل اے کو وزیر کے عہدے کا انتظار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں وزیر نہیں بلکہ ایم ایل اے کے طور پر بھیجا ہے۔ چودھری چندر کمار نے کہا کہ ہماچل پردیش کابینہ میں تمام ذاتوں کو جگہ دی گئی ہے۔ کابینہ میں کسی قسم کا توازن نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی ایسی کابینہ تھیں، جہاں او بی سی لیڈروں کو جگہ نہیں دی گئی۔  انہوں کہا کہ لیڈران سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی نیرج بھارتی کو ویربھدر حکومت میں وزیر نہیں بنایا گیا تھا۔ کیا تب نیرج بھارتی نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا تھا؟ وزیر زراعت چودھری چندر کمار نے حال ہی میں ایم ایل اے راجندر رانا اور سدھیر شرما کے ریمارکس کا جواب دیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

17 minutes ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

9 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

10 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

10 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

11 hours ago