بھارت ایکسپریس۔
لوک سبھا الیکشن کے درمیان کانگریس کوایک اوربڑا جھٹکا لگا ہے۔ مدھیہ پردیش کے اندورسے کانگریس امیدوار نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ کانگریس نے یہاں اکشے کانتی بم کو امیدواربنایا تھا، لیکن اب انہوں نے کانگریس امیدوار کے طورپراپنا نام واپس لے لیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اکشے کانتی بی جے پی رکن اسمبلی رمیش موندولاکے ساتھ نامزدگی فارم واپس لینے گئے تھے۔ پرچہ نامزدگی واپس لینے کے بعد کیلاش وجے ورگیہ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ اندورسے کانگریس کے لوک سبھا امیدواراکشے کانتی بم کا وزیراعظم مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیراعلیٰ موہن یادو اور ریاستی صدر وی ڈی شرما کی قیادت میں بی جے پی میں استقبال ہے۔
قابل ذکرہے کہ اندورلوک سبھا سیٹ سے بی جے پی نے موجودہ رکن پارلیمنٹ سنکرلال وانی کو ٹکٹ دیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے اندورسیٹ سے کانگریس کسی بڑے لیڈرکو الیکشن لڑانا چاہتی تھی۔ لیکن یہاں سے کوئی بڑا لیڈر تیارنہیں ہوا، جس کے بعد اکشے کانتی کو امیدواربنایا گیا تھا۔ اب اکشے کانتی نے کانگریس کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ بی جے پی کے سینئرلیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا ہے کہ اکشے کانتی کا بی جے پی میں خیرمقدم ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…