سندیش کھالی معاملے میں کولکتہ ہائی کورٹ کے سی بی آئی جانچ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل مغربی بنگال حکومت کی درخواست پر آج سماعت ہوئی۔ اس دوران ریاستی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کے مطالبے پرسپریم کورٹ نے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے۔ سپریم کورٹ جولائی کے دوسرے ہفتے میں ریاستی حکومت کی عرضی پر سماعت کرے گی۔
ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج
ممتا بنرجی نے کولکتہ ہائی کورٹ کے سی بی آئی جانچ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ حال ہی میں کولکتہ ہائی کورٹ نے ممتا حکومت کو جھٹکا دیتے ہوئے سندیش کھالی معاملے میں خواتین کی عصمت دری اور زمینوں پر قبضے کے الزامات کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ وہ خود سی بی آئی تحقیقات کی نگرانی کرے گی۔ عدالت نے سی بی آئی کو ایک مخصوص ای میل آئی ڈی جاری کرنے کو بھی کہا تھا ۔جس پر خواتین شکایتیں درج کر سکتی ہیں۔ مرکزی ایجنسی کی طرف سے جاری ای میل آئی ڈی پر بھی بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئی ہیں۔جس کی بنیاد پر سی بی آئی نے تازہ ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔
ای ڈی پر حملہ کیا گیا
ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل مغربی بنگال کے سندیش کھالی میں جبری وصولی، زمینوں پر قبضے اور جنسی ہراسانی کے الزامات کی جانچ سی بی آئی کرے گی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ عدالت اب 5 جنوری کو سندیش کھالی میں ای ڈی کے اہلکاروں پر حملے کی تحقیقات کی نگرانی کرے گی۔ سی بی آئی ای ڈی افسران پر حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب راشن گھوٹالہ معاملے میں ٹی ایم سی کے سابق لیڈر شیخ شاہ شاہجہان کے گھر پر چھاپہ مارنے آئے ای ڈی کے اہلکاروں پر بھیڑ نے حملہ کر دیا۔ الزام ہے کہ شاہجہان شیخ کی ہدایت پر ہجوم نے تفتیشی ایجنسی کے افسران پر حملہ کیا۔ بنگال کی ٹی ایم سی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ سندیش کھالی کیس کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔
عدالت میں ممتا حکومت کی سرزنش کی گئی
آپ کو بتاتے چلیں کہ سندیش کھالی سے متعلق کئی عرضیاں ہائی کورٹ میں داخل کی گئی ہیں۔جن میں سندیش کھالی پر لگائے گئے الزامات کی بیرونی ایجنسیوں سے جانچ کرانے کی مانگ کی گئی ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے بنگال حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ حلف نامہ سچ ہونے کے باوجود اگر ایک فیصد بھی سچ ہے تو یہ انتہائی شرمناک ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جنوری 2024 میں جب ٹی ایم سی لیڈر شیخ شاہجہاں کے گھر چھاپے کے لیے پہنچے تو ان کے حامیوں کے ایک ہجوم نے ٹیم پر حملہ کر دیا۔ جس میں کئی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے یہ سارا تنازعہ شروع ہوگیا۔ ٹی ایم سی لیڈر شیخ شاہجہاں سندیش کھالی کیس کے اہم ملزم ہیں۔ شاہجہاں اور اس کے ساتھیوں پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور زمینوں پر قبضے کا الزام ہے۔ تاہم ٹی ایم سی نے شاہجہان شیخ کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔
دراصل جمعہ کو ہی سندیش کھالی میں شیخ شاہجہاں کے قریبی لیڈر کے گھر پر چھاپے کے دوران سی بی آئی نے بڑی مقدار میں غیر ملکی بندوقیں اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔ بموں کو ناکارہ بنانے کے لیے این ایس جی کے بم اسکواڈ اور روبوٹ ٹیم کو موقع پر بلانا پڑا۔
بھارت ایکسپریس
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…