قومی

راجیندر پال گوتم بنائے گئے یوپی کانگریس کے انچارج، اویناش پانڈے کی جگہ دلت لیڈر کی تقرری، ان ریاستوں میں بھی بڑی تبدیلی

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کے روز پارٹی لیڈران راجیندر پال گوتم اورسنجے دت کواترپردیش اورہریانہ کے لئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کا انچارج بنایا۔ راجیندرپال گوتم نے اترپردیش میں اویناش پانڈے کی جگہ لی، جبکہ سنجے دت نے ہریانہ میں پارٹی کے سینئرلیڈربی کے ہری پرساد کی جگہ لیں گے۔ وہیں، بی کے ہری پرساد کو اب کرناٹک کانگریس کا ریاستی صدربنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق، کانگریس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اجے کمارللّوکی جگہ لال جی دیسائی کو اوڈیشہ کا آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) انچارج بھی بنایا ہے۔ اے آئی سی سی کے سکریٹری انچارج (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے بیان میں کہا، ”پارٹی جانے والے جنرل سکریٹریز/انچارج اویناش پانڈے، بی کے ہری پرساد اوراجے کمارللّو کے تعاون اورخدمات کی قدراورتعریف کرتی ہے۔“ ایک اوربیان میں کانگریس نے لال جی دیسائی کی جگہ بی وی شری نواس کوکانگریس سیوا دل کا نیا چیف آرگنائزربنانے کا اعلان کیا، جوفوری اثرسے نافذ ہوگا۔

دہلی کانگریس میں 509 منڈل صدرمقرر

دوسری طرف، دہلی کانگریس نے جمعہ کے روز نیشنل کیپٹل کے سبھی 70 اسمبلی علاقوں میں 509 منڈل صدرمقررکئے، جس کا مقصد پارٹی کے بوتھ لیول نیٹ ورک کومضبوط کرنا ہے۔ ایک بیان میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی (ڈی پی سی سی) کے صدردیویندریادونے کہا کہ یہ تقرریاں فوراً نافذ ہوں گی اوران کا مقصد زمینی سطح پرتنظیم کو”مضبوط اوراینرجی سے بھرنا“ ہے۔ پارٹی کی طرف سے جاری لسٹ کے مطابق، 509 منڈل صدر دہلی کے سبھی ضلع یونٹ اوراسمبلی علاقوں میں بانٹے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے نامزد کئے گئے عہدیداران کو کانگریس کی آئیڈلوجی (نظریہ) اورآرگنائزیشن پرنسپل کے لحاظ سے کام کرنے، اپنے اپنے منڈلم (یونٹ) میں پارٹی کومضبوط کرنے، پارٹی ورکرکے ساتھ کوآرڈینیشن بنائے رکھنے اورپارٹی کی طرف سے وقت وقت پرجاری پروگرام اورکیمپین کونافذ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

دہلی میں ایس آئی آرسے متعلق کانگریس کا بڑا قدم

الیکشن کمیشن کے ووٹررول کے اسپیشل انٹینسیو رویژن (ایس آئی آر) کو دیکھتے ہوئے دہلی کانگریس نے اپنی بوتھ لیول مشینری کو مضبوط کرنے کے لئے ایک مہم شروع کرنے کے کچھ ہفتے بعد یہ تقرری کی ہے۔ اس ماہ کی شروعات میں پارٹی نے اپنے بوتھ لیول ایجنٹ (بی ایل اے)-1 ورکرس کے لئے ٹریننگ ورکشاپ بھی کی، جس میں کہا گیا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ایس آئی آر کے عمل کے دوران کوئی بھی اہل ووٹر، خاص طورپر دلت، مائنارٹی (اقلیت) اوراقتصادی طورپر کمزور طبقے کا نام ووٹرلسٹ سے نہ ہٹے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

20 minutes ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

58 minutes ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

2 hours ago