بھارت ایکسپریس–
Haryana Assembly Election 2024: ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس نے اپنے سینئرآبزرور کی تقرری کردی ہے۔ کانگریس نے راجستھان، دہلی اور پنجاب سے آنے والے تین بڑے لیڈران کو اس کی ذمہ داری دی ہے۔ کانگریس نے راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، سابق مرکزی وزیر اجے ماکن اور پنجاب کانگریس کے سینئرلیڈرپرتاپ سنگھ باجوا کوسینئرآبزرور بنایا ہے۔
آل اندیا کانگریس کمیٹی کی طرف سے ایک پریس نوٹ جاری کرکے اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے فوری اثرسے اشوک گہلوت، اجے ماکن اور پرتاپ سنگھ باجوا کوسینئرآبزرورمقررکیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اشوک گہلوت کو لوک سبھا الیکشن میں بھی اہم ذمہ داری دی گئی تھی۔ انہیں امیٹھی لوک سبھا حلقہ کے لئے خصوصی آبزرور مقررکیا تھا۔ یہاں کانگریس کے امیدوارنے اسمرتی ایرانی کوہراکر سب کو حیران کردیا تھا۔
ان ریاستوں میں بھی آبزرور رہے ہیں اجے ماکن اور باجوا
وہیں، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اجے ماکن کی بات کریں تو انہیں چھتیس گڑھ اسمبلی الیکشن کے دوران آبزرور بنایا گیا تھا۔ اجے ماکن کو پہلے بھی کئی ریاستوں میں آبزرور بنایا گیا ہے۔ وہیں، پرتاپ سنگھ باجوا کو ہماچل پردیش الیکشن کے دوران وہاں کا آبزروربنایا گیا تھا۔ پرتاپ سنگھ باجوا ہریانہ اسمبلی الیکشن کے اپوزیشن لیڈر بھی ہیں۔
ہریانہ میں پرچہ نامزدگی کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور یہاں 16 ستمبر کو نامزدگی واپس لینے کی تاریخ ہے۔ کانگریس کے سینئرلیڈراورسابق وزیراعلیٰ بھوپیندرسنگھ ہڈا پھرسے انتخابی میدان میں ہیں۔ ہڈا جس سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، وہاں ان کا مقابلہ 11 امیدواروں سے ہونے والا ہے۔ کانگریس 10 سال سے اقتدار سے دور ہے، اس لئے پارٹی الیکشن کی تیاریوں میں کسی طرح کی کمی نہیں چھوڑنا چاہتی، اس لئے اشوک گہلوت، اجے ماکن اور پرتاپ سنگھ باجوا جیسے سینئر لیڈران کو ہریانہ بھیجا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس–
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…