قومی

Cockroach Janata Party X Account: ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ پر بڑی کارروائی، بھارت میں بند ہوا ایکس اکاوٹ، جانئے کیا ہے مطالبہ

Cockroach Janata Party X Account Suspended: چیف جسٹس آف انڈیا کے بیان کے خلاف احتجاج میں شروع کئے گئے کاکروچ جنتا پارٹی کا ایکس اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔ یہ پارٹی پچھلے کچھ دنوں سے انٹرنیٹ پرموضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپک نے کہا کہ پہلے بھی اس اکاؤنٹ کوہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ جب یہ اکاؤنٹ ہیک نہیں ہوا تواسے بند کردیا گیا۔ اس پارٹی کے ایکس پر1.6 لاکھ سے زیادہ فالوورزتھے، جبکہ انسٹاگرام پرفالوورزکی تعداد 13 ملین سے زیادہ ہوچکی ہے۔ جب ایکس پر پارٹی کا اکاؤنٹ کھولا جاتا ہے تو لکھا جاتا ہے کہ قانونی مطالبہ کی وجہ سے یہ اکاؤنٹ روک دیا گیا ہے۔

کیسے ہوئی اس مہم کی شروعات؟

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نامی یہ آن لائن مہم 16 مئی کوشروع کی گئی۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت نے ملک میں بعض بے روزگارنوجوانوں کے رویے کوبیان کرنے کے لئے “کاکروچ” کی اصطلاح استعمال کی تھی۔ اس کے جواب میں دیپک نے لکھا کہ اگرتمام کاکروچ اکٹھے ہوجائیں توکیا ہوگا؟ اس کے بعد سوشل میڈیا پر”کاکروچ جنتا پارٹی” کے نام سے ایک آن لائن مہم شروع ہوئی اورتیزی سے لوگوں کواپنی طرف متوجہ کیا۔ انسٹاگرام فالوورزکے معاملے میں سی جے پی نے مرکزمیں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، 600,000 لوگوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ پارٹی کے سوشل میڈیا فالوورزمیں کئی نامورسیاستدان اورمشہورشخصیات بھی شامل ہیں۔

کون ہیں ابھیجیت دیپک؟

کاکروچ جنتا پارٹی کے فاونڈر 30 سال کے ابھیجیت دیپک ہیں۔ انہوں نے مہاراشٹرکے پنے شہرسے صحافت میں اپنی گریجویشن کی ڈگری پوری کی ہے۔ اس کے بعد وہ ہائرایجوکیشن کے لئے امریکہ چلے گئے، جہاں انہوں نے مشہور بوسٹن یونیورسٹی سے پبلک ریلیشنزمیں پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کی ہے۔ دیپک پیشے سے ایک پالیٹیکل کمیونی کیشن اسٹریجسٹ ہیں، جو سیاسی پارٹیوں کے لئے ڈیجیٹل اسٹریٹجی تیارکرتے ہیں۔

سی جے پی نے کیا یہ بڑا مطالبہ

کاکروچ جنتا پارٹی کی ویب سائٹ بھی لائیوہے اورپارٹی نے اپنا منشوربھی جاری کیا ہے۔ اس میں چیف جسٹس کوریٹائرمنٹ کے بعد راجیہ سبھا نہ بھیجنے، ایوان میں سیٹوں کی تعداد بڑھائے بغیرخواتین کے لئے 50 فیصد ریزرویشن کا نظام، پارٹی بدلنے پراراکین پارلیمنٹ اوراراکین اسمبلی کے الیکشن لڑنے پر20 سال کی پابندی لگانے جیسے کئی مطالبات کئے گئے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

20 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

1 hour ago