قومی

Delhi Auto-Taxi Strike: دہلی-این سی آر میں آج سے آٹو اور ٹیکسی ہڑتال، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ڈرائیور سڑکوں پر

نئی دہلی : ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، پرانے کرایہ نظام اور ایپ پر مبنی کمپنیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے خلاف دہلی-این سی آر میں آٹو، ٹیکسی، ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور ایپ بیسڈ کیب ڈرائیوروں نے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس ہڑتال کے باعث دہلی اور اطراف کے علاقوں میں عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس اور دہلی چالک شکتی یونین نے 21 سے 23 مئی تک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی سی این جی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے ان کی معاشی حالت خراب کر دی ہے، جبکہ کرایوں میں مناسب اضافہ نہ ہونے سے ان کے لیے گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

ایک کیب ڈرائیور نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی اور تیل کی قیمتیں اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ غریب آدمی کے لیے گزارا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری رات گاڑی چلانے کے باوجود 500 روپے بھی بچانا مشکل ہو رہا ہے۔ڈرائیور نے بتایا کہ ایندھن کے اخراجات، گاڑی کی قسطیں اور دیگر خرچ نکالنے کے بعد 12 گھنٹے مسلسل کام کرنے پر صرف 500 سے 600 روپے ہی بچ پاتے ہیں۔ ان کے مطابق ایپ بیسڈ کمپنیوں کے کمیشن اور پرانے کرایہ نظام نے بھی ڈرائیوروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 19 مئی کو پٹرول کی قیمت میں 86 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 15 مئی کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ سی این جی کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی اور تیل کمپنیوں کو درآمد شدہ خام تیل کی بڑھتی لاگت کا بوجھ برداشت کرنے کی ہدایت دے کر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو محدود رکھنے کی کوشش کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل پر تقریباً 24 ہزار 500 کروڑ روپے کے نقصان کو برداشت کرتے ہوئے قیمتوں کو قابو میں رکھا۔

ایک سینئر افسر کے مطابق حکومت کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی وجہ سے تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے کے ریونیو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ تیل کمپنیوں کو پٹرول، ڈیزل اور گھریلو ایل پی جی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے باعث بھاری مالی خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔ہڑتال کے دوران دہلی-این سی آر میں ٹرانسپورٹ خدمات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے روزانہ سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

5 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

7 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

7 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

8 hours ago