اتر پردیش حکومت نے ریاستی صحافیوں کی سماجی سلامتی اور بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ’’پترکار کلیان کوش‘‘ (صحافی فلاحی فنڈ) کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ اس فنڈ میں 80.31 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب حال ہی میں بی جے پی لیڈر راجیشور سنگھ نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے دوران ریاست کے صحافیوں کے لیے ایک مستقل فلاحی فنڈ قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ وزیراعلیٰ نے اس تجویز کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس پر فوری عملدرآمد کی ہدایت دی۔
اطلاعات کے مطابق، یہ فیصلہ ریاستی حکومت کے اُس عزم کو ظاہر کرتا ہے جو صحافیوں کی عزت، سلامتی اور باوقار پیشہ ورانہ زندگی کے تحفظ سے متعلق ہے۔ اس اقدام کو ریاست کے میڈیا حلقوں میں تاریخی اور انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے وژنری اور حساس قیادت میں منظور شدہ یہ فنڈ نہ صرف صحافیوں کے اعتماد کو مضبوط کرے گا بلکہ میڈیا کے تئیں حکومت کی مثبت سوچ کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
اس موقع پر تجویز پیش کرنے والے بی جے پی لیڈر راجیشور سنگھ نے کہا کہ ’’یہ فیصلہ اتر پردیش کے میڈیا ورکرز کے لیے اعتماد اور خوداعتمادی کی نئی بنیاد رکھے گا‘‘۔ انہوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’صحافی سچائی کی مشعل ہیں، جو اندھیرے میں بھی روشنی پھیلانے کا حوصلہ رکھتے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی سماج کا آئینہ ہیں اور ان کے بااختیار ہونے میں جمہوریت کی مضبوطی پوشیدہ ہے اور آخر میں انہوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ریاستی حکومت کے اس اقدام کو صحافتی برادری نے زبردست خیرمقدم کیا ہے اور اسے اتر پردیش کے میڈیا سیکٹر میں اعتماد بحالی کا سنگ میل قرار دیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس اردو
ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…
ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…
پی سی جیولر میں بڑے سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کے بعد حصص میں زبردست…
کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’پیارے محب…
سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…
پولیس نے نوٹس میں کہا ہے کہ کناٹ پلیس میں بڑی تعداد میں دکانیں، شوروم،…