قومی

PM Modi Pays Tribute To Satish Shah : وزیر اعظم مودی نے ستیش شاہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ”ہندوستانی تفریح کا حقیقی لیجنڈ“ قرار دیا

معروف اداکار ستیش شاہ کا گزشتہ روز 25 اکتوبر 2025 کو 74 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ اس افسوسناک خبر پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایکس (پہلے ٹویٹر) اکاؤنٹ پر اظہارِ افسوس کیا اور مرحوم کو ”ہندی تفریح کا حقیقی لیجنڈ“ قرار دیا۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”جناب ستیش شاہ جی کے انتقال سے بہت دکھ ہوا۔ انہیں ہندوستانی تفریح کے ایک حقیقی لیجنڈ کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔ ان کے سادہ مزاح اور شاندار اداکاری نے بے شمار زندگیوں میں ہنسی پیدا کی ۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت ۔ اوم شانتی“ ۔

بھارتی فلم اور ٹیلی ویژن صنعت کے کئی معروف ستاروں نے بھی ستیش شاہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جن میں کاجول، آر مادھون، کرن جوہر اور انوپم کھیر وغیرہ ہیں۔ ساتھی اداکار راجیش کمار نے، جنہوں نے مشہور ٹی وی سیریز سارا بھائی میں ستیش شاہ کے ساتھ کام کیا، لکھا کہ ”یہ ہمارے لیے سب سے بدترین گھڑی ہے … میں ابھی تک قبول نہیں کر پا رہا ہوں کہ ستیش شاہ جی اب نہیں رہے… یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہو“۔

ہندوستان کے وژنری کامیڈین ستیش شاہ کی وفات کی تصدیق استال نے ایک بیان جاری کر کے کی، جس میں بتایا گیا کہ انہیں ان کے گھر بے ہوش حالت میں پایا گیا اور فوری طور پر اسپتال لایا گیا، تاہم تمام کوششوں کے باوجود وہ دوبارہ سانس نہیں لے سکے۔ ان کی آخری رسومات آج دوپہر 12 بجے بمبئی کے ویلے پارلے (ویسٹ) کے پون ہنس کریمیشن گراؤنڈ، ایس وی روڈ پر انجام پائیں گی۔

ان کے جانے سے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پورے تفریحی شعبے اور لاکھوں مداحوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ستیش شاہ کی مزاحیہ صلاحیت، بے باک اداکاری اور عوام سے ان کے جذباتی تعلق کی بدولت انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

9 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

10 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

10 hours ago