دہلی-این سی آر میں موسم اب پہلے سے زیادہ سردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دن کے وقت دھوپ تو رنکل رہی ہے ،لیکن اسموگ کی وجہ سے اس کا کوئی خاص اثر نہیں ہے۔ رات میں اب اچھی خاصی سردی ہورہی ہے ۔ ہفتہ کی رات کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا گیا۔ آج دہلی میں بھی ایسا ہی موسم متوقع ہے۔ نوئیڈا، غازی آباد، فرید آباد اور گروگرام سمیت آس پاس کے علاقوں میں رات کو سرد یعنی ٹھنڈی ہونے لگی ہے ، لوگ صبح کے وقت گرم گرم کپڑے پہننے لگے ہیں۔ اتوار کی صبح بھی کئی علاقوں میں کہرا اور ہلکی دھند دیکھی گئی۔
سردی کے ساتھ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ
جیسے جیسے دہلی-این سی آر میں سردی کی شدت بڑھ رہی ہے، فضائی آلودگی کی سطح بھی بڑھ رہی ہے، جس سے لوگوں کا سانس لینا مشکل ہو رہا ہے۔ آنند وہار سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں اتوار کی صبح فضائی آلودگی کی سطح 400 سے تجاوز کر گئی ہے، جو “شدید” زمرے میں آتی ہے۔ یہاں کی صورتحال دم گھٹنے والی ہو گئی ہے۔
آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ پیر سے موسم بدل جائے گا۔ ہمالیہ کے علاقے میں ایک ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو رہا ہے، جو پیر 27 اکتوبر کو دہلی میں بارش لا سکتا ہے اور 28 اکتوبر کو جاری رہے گا۔ اس سے چھٹھ تہوار کے دوران لوگوں کو پریشانی ہو سکتی ہے۔
دہلی میں AQI 400 کے پار
دارالحکومت کے لوگ اب سردی اور آلودگی کے دوہرے عذاب سے دوچار ہیں۔ فضائی آلودگی کا زہر اب پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ اتوار کو دہلی کے کئی علاقوں میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے گریپ-2 کو لاگو کیا ہے۔ اتوار کی صبح 8 بجے آنند وہار میں فضائی آلودگی کی سطح 430، وزیر پور 403، وویک وہار 371، جہانگیر پوری 370، چاندنی چوک 376، روہنی 362، بروری 344، نریلا 338، سونیا وہار 330، لودھی 330، نریلا 330 ، لودی روڈ 290 ریکارڈ کی گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس…
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…