بھارت ایکسپریس–
اترپردی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج غازی آباد میں ایک پروگرام میں پہنچے۔ پروگرام کے اسٹیج پرانہوں نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اورسماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادوپرجم کرتنقید کی۔ وزیراعلیٰ یوگی نے راہل گاندھی اوراکھلیش یادوپرطنزکیا۔ انہوں نے کہا کہ دو لڑکوں کی جوڑی یوپی کوگمراہ کرنے کے لئے آئی ہے۔ دونوں نے کسی کا فائدہ نہیں کیا، صرف لوٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں نے عوام کی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے، جیسے بھسما سُرنے وردان میں ملی طاقت کا غلط استعمال کیا تھا۔ کانگریس حکومت رام سیتو توڑنے کا کام کررہی تھی اورایودھیا میں رام مندرکی تعمیرمیں بھی رکاوٹ بن رہی تھی۔
سی ایم یوگی نے آگے کہا کہ کانگریس کی حکومت میں کشمیرمیں دہشت گرد پھل پھول رہی تھی۔ سماجوادی پارٹی بھی اسی نقش قدم پرچل رہی تھی۔ یوپی میں سماجوادی پارٹی کے دوراقتدارمیں غنڈہ گردی، فساد اوربدامنی عروج پرپہنچ گئی تھی۔ سماجوادی سرکارتومافیا کے سامنے ناک تک رگڑتی تھی۔ سماجوادی پارٹی کے اندر اورنگ زیب کی آتما گھس چکی ہے اوراب یہ مذہبی رہنماؤں کو مافیا کہہ رہے ہیں۔
غازی آباد میں یوگی نے موبائل اور ٹیبلیٹ تقسیم کئے
غازی آباد کے رام لیلا میدان میں وزیراعلیٰ یوگی نے بڑی تعداد میں طلبا وطالبات کو موبائل اور ٹیبلیٹ تقسیم کئے۔ اس کے علاوہ اسٹیج پر ہی انہوں نے کچھ لوگوں کو گھر کی کنجیاں بھی سونپیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہماری حکومت میں 2 کروڑ نوجوانوں کو اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ دیئے جا رہے ہیں۔ نوجوان تکنیکی طور پر اہل ہوں گے تو روزگار کے مواقع بھی زیادہ پیدا ہوں گے۔ پہلے جس یوپی کو ملک کی ترقی میں رکاوٹ مانا جاتا تھا، آج وہی یوپی ملک کی معیشت میں اپنا اہم کردار نبھا رہا ہے۔
ڈبل انجن کی حکومت سماجوادی پارٹی کے ملٹی ماڈل کو منہدم کرے گی: وزیراعلیٰ
یوگی آدتیہ ناتھ نے سماجوادی پارٹی پرحملہ کرتے ہوئے کہا، ”ایودھیا میں ایس پی لیڈرنے جوحرکت کی ہے، وہ قنوج کا نواب برانڈ ہے۔ یہ سب ایس پی کی پہچان بن گئے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ڈبل انجن والی حکومت ایس پی کے اس نواب ملٹی ماڈل کو تباہ کرنے کا کام کرے گی۔“ اسٹیج سے راہل گاندھی، کانگریس اورایس پی کونشانہ بناتے ہوئے آدتیہ ناتھ نے کہا، ”انہیں ملک، سماج اورلوگوں کے عقیدے کی فکرنہیں ہے۔ 2017 سے پہلے کی حکومتوں میں جب کانوڑیاترا شروع ہوئی تواس کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ یہ تمام رکاوٹیں ہماری حکومت میں ہٹا دی گئی ہیں۔“
بھارت ایکسپریس–
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…