وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج پٹنہ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ نتیش کمار کی دہلی میں کئی سیاسی شخصیات سے ملاقات کا امکان ہے۔ وہیں وزیراعلیٰ کے اس دورے کو لے کر بہار میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سی ایم نتیش کمار پیر کو پٹنہ واپس جائیں گے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ سی ایم نتیش ذاتی وجوہات کی وجہ سے دہلی روانہ ہوئے ہیں۔ روٹین چیک اپ بھی ایک وجہ ہو سکتا ہے، لیکن یہ ابھی واضح نہیں ہے۔حالانکہ یہ بھی مانا جارہا ہے کہ سی پی آئی ایم رہنما سیتارام یچوری کو خراج پیش کرنے ان کے گھر جاسکتے ہیں۔
کیا بہار میں پھر کوئی بڑا واقعہ ہونے والا ہے؟
ساتھ ہی سیاسی حلقوں میں سی ایم نتیش کے دورہ دہلی کو لے کر کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ہفتہ کو پٹنہ پہنچے تھے۔ انہوں نے بی جے پی لیڈروں سے ملاقات کی۔ اب اس کے ایک دن بعد سی ایم نتیش اچانک دہلی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس بارے میں کافی بحث ہو رہی ہے۔ کیا بہار میں پھر کوئی بڑا واقعہ ہونے والا ہے؟چونکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے این ڈی اے میں کچھ حد تک کھینچ تان کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں ۔
ذات پر مبنی مردم شماری کو لیکر چراغ پاسوان اور جے ڈی یو نے بی جے پی کی مشکلات میں اضافہ کررکھا ہے۔ آئندہ سال بہار میں اسمبلی انتخابات بھی ہیں ۔ایسے میں تمام پارٹیاں اپنا اپنا مفاد دیکھ رہی ہیں۔ جے پی نڈا کا پٹنہ جانا اور صرف بی جے پی کے لیڈران سے ملاقات کر لوٹ آنا،پھر اگلے ہی دن نتیش کمار کا دہلی کیلئے روانہ ہوجانا، سیاسی گلیاروں میں گہماگہمی کو ہوا دے رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…