بھارت ایکسپریس-
مہاراشٹرمیں گزشتہ دنوں سے جاری سیاسی رسہ کشی میں ابھی کافی کچھ ہونا باقی ہے کیونکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سے بغاوت کرکے اجیت پوار سمیت کئی لیڈران کے مہاراشٹر حکومت میں شامل ہونے کے بعد اب ایکناتھ شندے کے شیوسینا کیمپ کے کئی لیڈران میں ناراضگی کا ماحول ہے۔ اسی کے پیش نظر بدھ کے روزدیررات تک وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپنے بنگلے پراپنے سبھی اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ اوراپنے لیڈران کی میٹنگ بلائی تھی، تاکہ سبھی کو اعتماد میں لیا جاسکے۔
وزیراعلیٰ نے سبھی سے کہا ہے کہ موجودہ سانحہ سے پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ شیو سینا کے لیڈران نے یہ جانکاری دی۔ دراصل، شندے کیمپ نے اراکین اسمبلی کو این سی پی کی انٹری کے بعد کابینہ میں اب صحیح پورٹ فولیو (وزارت) نہ ملنے کا خوف ستا رہا ہے۔ انہیں اب لگ رہا ہے کہ ان سے جو وعدہ کیا گیا تھا، وہ وعدہ اب پورا نہیں ہوگا۔
لیڈران نے کہا کہ شندے حکومت نے شیو سینا اراکین اسمبلی، ایم ایل سی اوراراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایکناتھ شندے کو 2 جولائی کو اجیت پوار کے حکومت میں شامل ہونے اور8 دیگراین سی پی لیڈران کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے کے معاملے کی جانکاری تھی۔ اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی کے ایک سال پرانی شندے-بی جے پی کی حکومت میں شامل ہونے سے متعلق شیو سینا کے عوامی نمائندوں کے ایک طبقے نے کچھ تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شیو سینا رکن پارلیفمنٹ گجانن کیرتیکر نے بدھ کے روزکہا تھا کہ مہاراشٹرکابینہ میں اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی گروپ کے شامل ہونے سے وزیر عہدے کے خواہش رکھنے والے بی جے پی اورشیوسینا کے لیڈران کے امکانات کو دھچکا لگا ہے اور ان میں سے کچھ ناراض ہیں اور وزیراعلیٰ شندے اس جذبات سے واقف ہیں۔
بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے درمیان، بدھ کی رات شیو سینا اراکین اسمبلی اوراراکین پارلیمنٹ نے جنوبی ممبئی میں شندے کی سرکاری رہائش گاہ پر’ورشا‘ میں ایک میٹنگ میں شرکت کی۔ پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا، ’میٹنگ میں کئی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا، جیسے پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ ریاستی قانون ساز کونسل کا مانسون سیشن اور پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کرنا۔‘
بھارت ایکسپریس-
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…