قومی

Vande Bharat Express: خوشخبری، ریلوے کم دوری والی وندے بھارت ٹرینوں کے کرایوں میں تخفیف کرنے کی کر رہی ہے تیاری: ذرائع

ریلوے کم دوری والی وندے بھارت ٹرینوں میں سیٹیں خالی رہنے کے باعث کرایوں کو کم کرنے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا جائزہ لے رہا ہے۔ ذرائع نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ توقع کے مطابق کم دوری والی کچھ وندے بھارت ٹرینوں میں سیٹیں پوری طرح بھر نہیں پا رہی ہیں۔ ایسے میں ریلوے کرایوں کا جائزہ لینے اور کرایہ میں کمی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ٹرینوں میں سیٹیں کافی حد تک رہتی ہیں خالی

بتا دیں کہ اندور-بھوپال، بھوپال-جبل پور اور ناگپور-بلاسپور جیسی وندے بھارت ٹرینوں کے کرایوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان تمام ٹرینوں میں سیٹیں کافی حد تک خالی چل رہی ہیں۔ جون کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، بھوپال-اندور وندے بھارت ٹرین میں صرف 29 فیصد سیٹیں بھری ہوئی تھیں جبکہ اندور-بھوپال ٹرین میں 21 فیصد سیٹیں ریزروڈ (Reserved) تھیں۔ تقریباً 3 گھنٹے کا سفر طے کرنے والی اس ٹرین میں اے سی چیئر کار کا کرایہ 950 روپے ہے جبکہ ایگزیکٹو چیئر کار کا کرایہ 1525 روپے رکھا گیا ہے۔

وندے بھارت کا سب سے طویل سفر ہے تقریباً 10 گھنٹے

ذرائع نے بتایا کہ بھوپال-اندور وندے بھارت ٹرین میں خالی سیٹوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر اس کے کرایہ میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے۔ ملک کی سب سے جدید اور تیز ترین وندے بھارت ٹرینوں کا سب سے طویل سفر تقریباً 10 گھنٹے کا ہے جبکہ مختصر ترین سفر تین گھنٹے کا ہے۔ ان میں سے کچھ ٹرینوں میں سیٹیں خالی رہنے کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے کرایوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بھوپال-جبل پور وندے بھارت میں 32 فیصد سیٹیں ہوئیں بک

ایسی ہی ایک ٹرین ناگپور-بلاسپور وندے بھارت ٹرین بھی ہے، جس میں صرف 55 فیصد سیٹیں ہی بھری رہتی ہیں۔ تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے کا سفر کرنے والی اس ٹرین کے بارے میں عام خیال یہ ہے کہ کرایہ کم کر کے اسے مسافروں کے لیے پرکشش بنایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح جون میں بھوپال-جبل پور وندے بھارت ایکسپریس کی صرف 32 فیصد سیٹیں بھری ہوئی تھیں۔ تقریباً 4.5 گھنٹے کا فاصلہ طے کرنے والی اس ٹرین کا AC چیئر کار کا کرایہ 1,055 روپے ہے، جب کہ ایگزیکٹو چیئر کار کے ٹکٹ کی قیمت 1,880 روپے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک وندے بھارت ٹرینیں ملک کی 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چل رہی ہیں۔ ان میں سے کاسرگوڈ-ترویندرم ایکسپریس کی 183 فیصد بکنگ رہتی ہے اور یہ بہترین کارکردگی دکھانے والی وندے بھارت ٹرین ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

9 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

10 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

11 hours ago