قومی

Cloudburst in Doda: جموں کے ڈوڈہ میں بادل پھٹنے سے تباہی کا منظر، وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے سنبھالی کمان، ہیلپ لائن نمبر جاری

جموں وکشمیر میں زبردست بارش ہو رہی ہے۔ اس درمیان ڈوڈہ میں بادل پھٹنے سے تباہی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کئی گھروں کے بہنے اور دبنے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔ علاقے میں بچاؤ مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس درمیان وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے جائزہ میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ حالات سنگین ہے، وہ خود حالات پرنظر بنائے ہوئے ہیں۔

ڈوڈہ کے کمشنرنے ایکس پرکہا کہ مسلسل بارش، لینڈ سلائیڈ اورپتھروں کے گرنے کے سبب جنگل وارنالے پراین ایچ-244 (ڈوڈہ-کشتواڑ) پرنقل وحمل پوری طرح سے ٹھپ ہوگیا ہے، کیونکہ سڑک کا ایک حصہ بہہ گیا ہے۔ لوگوں سے اپیل ہے کہ بحالی تک سفرسے بچیں۔

جموں کا دورہ کریں گے عمرعبداللہ

عمرعبداللہ نے کہا، ”جموں کے کئی حصوں میں صورتحال کافی سنگین ہے۔ میں ذاتی طور پر حالات کی نگرانی کرنے کے لئے سری نگر سے جموں جانے والی اگلی فلائٹ سے جاؤں گا۔ اس درمیان ایمرجنسی بحالی کاموں اوردیگرضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنروں (ڈی سی) کو اضافی رقم دستیاب کرانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔”

 

حالات سے نمٹنے سے نمٹنے کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری

وہیں مرکزی وزیرجتیندر سنگھ اورادھم پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جتیندر سنگھ نے کہا کہ ابھی ابھی ڈوڈہ کے ڈی سی ہرویندر سنگھ سے بات کی۔ ان کے مطابق، بھلیسا کے چروا علاقے میں اچانک سیلاب آنے کی اطلاع ملی ہے۔ ابھی تک اس اچانک آئے سیلاب سے کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں  ہے۔ زبردست بارش کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جموں علاقے کی انتظامیہ نے ہیلپ لائن نمبرجاری کئے ہیں۔

فی الحال راحت کی امید نہیں

محکمہ موسمیات نے کہا کہ جموں علاقے کے لئے 26 اگست 2025 کے ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔ بعض مقامات پرشدید بارش کا امکان ہے۔ صبح 8:30 بجے سے دوپہر01:00 بجے کے درمیان جموں وکشمیرکے مختلف حصوں میں ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔ سانبا میں 136.0 ملی میٹر، برمل (کٹھوعہ) 97.5 ملی میٹر، جموں میں 93.0 ملی میٹر، بھدرواہ (ڈوڈا) 92.0 ملی میٹراورریاسی 84.0 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ افسرنے صبح 10:30 بجے کہا کہ اگلے 40 گھنٹوں میں جموں ڈویژن میں درمیانی اوسط سے بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دریائے بسنتر، توی اورچناب کے پانی کی سطح اس وقت وارننگ لیول پرہے۔ احتیاط کے طور پر، رہائشیوں اورسیاحوں کوسختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دریا کے کناروں اورسیلاب زدہ علاقوں سے دوررہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago