غزہ کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور بنجامن نیتن یاہو نے قبضہ کرنے کا پلان بنایا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکی فوج کی طرف سے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے ایک اسپتال پر حملہ کردیا، جس میں پانچ صحافیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بڑی تعداد میں ہلاکت کے بعد بنجامن نیتن یاہو کے ضمیر نے ملامت کی اورانہوں نے اس ہلاکت کے واقعے کوالمناک حادثہ قراردیا۔ نیتن یاہونے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل صحافیوں، طبی کارکنوں اورتمام شہریوں کے کام کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے اورفوج اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اسرائیل فوج نے آخراسپتال پرحملہ کیوں کیا اوراتنا گھٹیا حرکت کے لئے ان کی جوابدہی کیوں نہیں ہے۔
درحقیقت جنوبی غزہ کے ایک بڑے اسپتال پراسرائیلی حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں 4 صحافی بھی شامل ہیں۔ پہلا حملہ ناصراسپتال کی عمارت کی اوپری منزل پرہوا۔ ناصراسپتال کے شعبہ اطفال (بچوں کے لئے مخصوص شعبہ) کے سربراہ ڈاکٹراحمد الفرا نے بتایا کہ چند منٹ بعد جب صحافی اورامدادی کارکنان بیرونی سیڑھیوں سے جائے حادثہ کی طرف جا رہے تھے تو دوسرا میزائل اسی جگہ گرا۔
اسرائیل کے حملے میں 20 افراد ہلاک
جنوبی غزہ میں خان یونس کا سب سے بڑا، ناصراسپتال 22 ماہ کی جنگ کے دوران حملوں اوربم دھماکوں کا شکار ہوا ہے اورحکام نے سامان اورعملے کی شدید قلت کا حوالہ دیا ہے۔ وزارت صحت کے ریکارڈ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ظاہرالوحیدی کے مطابق، ناصراسپتال پر حملے میں کل 20 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں مریم ڈگا (33) ایک صحافی بھی شامل تھیں، جوجنگ کے آغاز سے ہی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے لیے کام کررہی تھیں۔ وہ اے پی کے ساتھ بطورفری لانس صحافی کام کررہی تھیں۔
الجزیرہ اور رائٹرز کے صحافی بھی ہلاک
مریم ڈگا نے ان بچوں کو بچانے کے لئے ناصراسپتال کے ڈاکٹروں کے جدوجہد پرخبردی تھی، جنہیں پہلے کسی طرح کی صحت کا مسئلہ نہیں تھا، لیکن وہ بھوک سے مر رہے تھے۔ الجزیرہ نے تصدیق کیا کہ اس کے صحافی محمد سلام، ناصر اسپتال پر ہوئے حملے میں ہلاک ہوئے لوگوں میں شامل ہیں۔ برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرزنے بتایا کہ ان کا کنٹریکٹ کیمرہ مین حسام المصری بھی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق، رائٹرکے کنٹریکٹ فوٹوگرافرحاتم خالد بھی زخمی ہوئے۔ ظاہرالوحیدی نے بتایا کہ پہلا حملہ صبح 10:10 بجے اسپتال کی چوتھی منزل پرہوا، جہاں سرجیکل آپریٹنگ روم اورڈاکٹروں کی رہائش گاہیں ہیں۔ ان کے مطابق، اس حملے میں کم ازکم دو افراد مارے گئے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سیڑھیوں پرہونے والے حملے میں 17 دیگرافراد ہلاک ہوئے، جن میں طبی ٹیمیں، امدادی کارکنان، صحافی اوردیگرافراد شامل ہیں۔
تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…
معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…
کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…