وزیرِ اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز احمد آباد کے ہنسل پور میں اسٹرونگ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے لیتھیم آئن بیٹری تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ آج ’میک ان انڈیا‘ کے سفر میں ایک نیا باب شامل ہوا ہے اور یہ قدم بھارت کے لیے عالمی سطح پر خود انحصاری کی جانب ایک ’’بڑی چھلانگ‘‘ ہے۔
الیکٹرک گاڑیوں کی عالمی برآمدات کا آغاز
وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ اب بھارت میں تیار کردہ الیکٹرک گاڑیاں 100 ممالک کو برآمد کی جائیں گی۔ ساتھ ہی ہائبرڈ بیٹری الیکٹرولائٹ کی مقامی طور پر تیاری کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہ صرف اقتصادی ترقی کا مظہر ہے بلکہ ’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘ کے وژن کی عملی تعبیر ہے۔
بھارت-جاپان دوستی کو نئی جہت
اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ یہ دن بھارت اور جاپان کی دوستی کو ایک نئی سمت دے رہا ہے۔ انھوں نے یاد دلایا کہ 13 سال قبل، جب وہ گجرات کے وزیرِ اعلیٰ تھے، تب ہنسل پور میں سوزوکی کو زمین الاٹ کی گئی تھی۔ آج اسی خواب کا پھل دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ گجرات کی ماروتی اب اپنے ’’ٹین ایج‘‘ یعنی بلوغت کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور یہ اس کی مزید ترقی اور وسعت کا اشارہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ماروتی نئی توانائی اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گی۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس جمہوریت کی طاقت، نوجوان آبادی اور ہنر مند افرادی قوت موجود ہے، جو ہر شراکت دار کے لیے ایک ’’وِن-وِن‘‘ صورت حال پیدا کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سوزوکی اب بھارت میں گاڑیاں تیار کر کے انھیں جاپان برآمد کر رہا ہے، جو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور دنیا کے بھارت پر اعتماد کی روشن علامت ہے۔ انھوں نے کہا کہ جلد ہی دنیا کے درجنوں ممالک میں چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں پر لکھا ہوگا ’’میڈ اِن انڈیا‘‘۔
بھارت ایکسپریس اردو
چھترپتی شیواجی مہاراج اور ان کے سپہ سالار تاناجی مالوسرے کی بہادری اور قربانی کے…
نئی دہلی، 23 اکتوبر (آئی اے این ایس): پولیو ایک انتہائی متعدی وائرل بیماری ہے،…
امن برقرار رکھنے کے لیے 10,000 روپے کے ذاتی مچلکے اور ایک ضامن سے متعلق…
ناگویا: ہندوستان کے پیرا اولمپک اور عالمی چیمپئن سمیت انتل نے ایک اور بڑی کامیابی…
بچوں کو سائنس اور تحقیق کی جانب راغب کرنے کے لیے چین کی منفرد مہم،…
یو اے ای کے صدر کے دیوان میں ترقیاتی امور اور شہید ہیروز کے معاملات…