قومی

Chhattisgarh Naxal Encounter: دنتے واڑہ-بیجاپور سرحد پر پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم، 9 نکسلی ہلاک

Chhattisgarh Naxal Encounter: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ-بیجاپور ضلع کی سرحد پر لوہاگاؤں پیڈیا کے جنگلات میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ اس انکاؤنٹر میں 9 نکسلیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق نکسلیوں کی پی ایل جی اے کمپنی نمبر 2 کے ساتھ فوجیوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ فوجیوں نے انکاؤنٹر میں اب تک 9 نکسلیوں کو ہلاک کیا ہے۔ موقع سے نکسلیوں کی لاشوں کے ساتھ ایس ایل آر، 303 اور 12 بور کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اس کی تصدیق بیجاپور کے ایس پی جتیندر یادو نے کی ہے۔

ماؤنواز تحریک کے بارے میں اطلاع ملی

قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ میں ایک بار پھر نکسلیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ منگل 3 ستمبر کو جب سیکورٹی فورسز تلاشی پر نکلے تھے تو انہیں اطلاع ملی تھی کہ مغربی بستر ڈویژن میں ماؤنوازوں کی نقل و حرکت ہے۔ اس کے بعد منگل کی صبح 10.30 بجے انکاؤنٹر شروع ہوا اور دونوں طرف سے وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی۔

ایک ہفتہ قبل ایک تصادم میں مارے گئے تھے3 نکسلی

معلوم رہے کہ اس سے قبل 29 اگست کو بھی ‘اینٹی نکسل’ آپریشن کے تحت نارائن پور-کانکیر سرحد پر نکسلیوں اور پولیس کے درمیان انکاؤنٹر ہوا تھا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے 3 نکسلیوں کو مار گرایا۔

یہ بھی پڑھیں- Jammu and Kashmir Assembly Election: آر ایل ڈی نے بی جے پی کو دیا جھٹکا! اتحاد توڑکر الگ الیکشن لڑنے کا اعلان

مسلسل جاری ہے آپریشن ‘اینٹی نکسل’

اگست میں، سیکورٹی فورسز نے نکسل مخالف آپریشن کے ایک حصے کے طور پر کارروائی کرتے ہوئے، بہت سے نکسلیوں کو پکڑا اور مار ڈالا۔ اگست کے شروع میں بھی دنتے واڑہ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ انکاؤنٹر میں ایک کٹر نکسلی مارا گیا۔ اس کے علاوہ اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

اس کے لیے فوجیوں نے برسات کے موسم میں تیز بہاؤ سے بہہ رہی اندراوتی ندی کو عبور کیا اور نکسلیوں کے ٹھکانوں تک پہنچ گئے۔ اس کے بعد نکسلیوں کے عارضی ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔ تاہم گھنے جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی نکسلائیٹ فرار ہو گئے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago