قومی

Chinook dummy helicopter stolen: لکھنو سے جنگی ہیلی کاپٹر غائب،ایک سال بعد بھی نہیں ملی کوئی جانکاری، ڈیفنس ایکسپو میں نمائش کیلئے کیا گیا تھا پیش

لکھنؤ شہر سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جس نے ہر طرف ہلچل مچا دی ہے۔ دراصل یہ سارا معاملہ ڈیفنس ایکسپو سے جڑا ہوا ہے۔ جس کا اہتمام 10 فروری 2020 کو ورنداون یوجنا میں کیا گیا تھا۔ اس میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) میں بنایا گیا جنگی ہیلی کاپٹر (Chinook) دکھایا گیا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر غائب ہو گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر چوری ہوا یا کہاں گیا؟ اس کا جواب میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داروں کے پاس نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ سال 2020 میں ڈیفنس ایکسپو کے دوران ڈی آر ڈی او نے اسکریپ سے بنے چنوک ہیلی کاپٹر کے ماڈل کو انٹری گیٹ کے قریب نمائش کے لیے رکھا تھا۔ ایکسپو میں لوگوں  نے ہیلی کاپٹر کے اس ماڈل کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔ ایکسپو ختم ہونے کے بعد بھی ہیلی کاپٹر لوہے کے مضبوط پلیٹ فارم پر کھڑا رہا۔ اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری میونسپل کارپوریشن کی تھی۔

اس ہیلی کاپٹر کے غائب ہونے کی ایک تحریری شکایت اپریل 2023 میں شہری ترقی کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری کلیان بنرجی کو دی گئی تھی۔ جس کے بعد معاملہ سامنے آیا لیکن اب تک اس معاملے کی تحقیقات نہیں ہوسکی کہ ہیلی کاپٹر کہاں گیا۔ اب میونسپل کارپوریشن نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔فروری 2023 میں منعقد ہونے والے G-20 سمٹ پروگرام سے پہلے، کارپوریشن نے ہیلی کاپٹر کے کمزور ستون اور علاقے میں VIP موومنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس ہیلی کاپٹر کو ہٹا دیا۔

اس کے بعد ہیلی کاپٹر کا کیا ہوا کسی کو معلوم نہیں۔ شکایت کے بعد کلیان بنرجی نے لکھنؤ میونسپل کارپوریشن کے افسران سے پوچھا کہ ہیلی کاپٹر کہاں گیا؟ اس وقت میونسپل کارپوریشن زون-8 کے زونل سینیٹری افسر راجیش جھا نے تحریری جواب دیا کہ ہیلی کاپٹر کو گومتی نگر میں واقع کارپوریشن کی رابش اینڈ ریموویبل (RR) ورکشاپ میں مرمت کے لیے بھیجا گیا ہے۔ جب موجودہ آر آر چیف منوج پربھات سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی ہیلی کاپٹر ورکشاپ میں نہیں آیا۔ اور نہ ہی اس کا ماضی میں کوئی اندراج ہے۔ ایسے میں اب ایک بڑا سوال اٹھ رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کہاں گیا؟

کانگریس کی ترجمان سوپریہ  شرینٹ نے اس پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا ہے کہ کیا آپ کو وزیر داخلہ امت شاہ کا وہ بیان یاد ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اتر پردیش میں خواتین رات کے 12 بجے بھی سونے کے زیورات پہن کر محفوظ طریقے سے گھوم سکتی ہیں؟ تو ابھی اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ڈی آر ڈی او کا بنایا ہوا ماڈل ہیلی کاپٹر چوری ہو گیا اور کسی کو اس کی خبر تک نہیں ہوئی۔ڈی آر ڈی او میں بنایا گیا ایک جنگی ہیلی کاپٹر ماڈل 2020 میں ڈیفنس ایکسپو میں دکھایا گیا تھا، وہ غائب ہوگیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

28 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

54 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago