قومی

Chinese foreign minister removed from office: چینی صدر شی جنپنگ نے ملک کے وزیرخارجہ کو کیا برطرف

چین میں حکومتی سطح پر ایک بڑا کھیل اس وقت دیکھنے کو ملا جب اچانک سے چینی صدر شی جنپنگ نے اپنے ملک کے وزیرخارجہ قی گینگ کو اپنے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ صادر کردیا ۔ تازہ ترین جانکاری کے مطابق چین کے وزیرخارجہ کو برطرف کرکے نئے وزیرخارجہ کے طورپر وانگ یی کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ کن گینگ کو 25 جولائی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، سرکاری میڈیا کے مطابق، ایک ماہ تک عوام کی نظروں میں نہ آنے کے بعداخیر کار انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ چین کی سرکاری میڈیا آؤٹ لیٹ شنہوا نے کہا کہ “چین کی اعلیٰ مقننہ نے وانگ یی کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے،اس لئے کن گینگ کو وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کن گینگ (57) جو چین کے سب سے کم عمر وزیر خارجہ میں سے ایک تھے جب انہوں نے دسمبر میں امریکہ  میں سفیر کے طور پر کام کرنے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا، 25 جون سے عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا تھا۔ ان کی وزارت نے بعد میں کہا کہ وہ صحت کی غیر متعینہ وجوہات کی بناء پر کام سے دور تھے، لیکن تفصیلی معلومات کی کمی نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی۔جس کے بعد انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

آپ کو بتادیں کہ رپورٹ میں کن گینگ کی برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن کہا گیا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے اس فیصلے کو نافذ کرنے کے لیے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ کن گینگ کو صدر شی کے ایک بااعتماد کے طور پر دیکھا جاتا تھا اور بہت سے تجزیہ کاروں نے سفارتی سطح پر ان کے حالیہ پیش رفت کو ان کے تعلقات کی وجہ قرار دیا۔ چینی حکومت کن  گینگ کی قسمت کے بارے میں ہفتوں سے چپ سادھے ہوئی تھی، جو 25 جون کے بعد سے عوام میں نہیں دیکھے گئے جب انہوں نے بیجنگ میں روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آئے ہیں ۔ان کی غیر موجودگی نے قیاس آرائیوں کا ایک طوفان کھڑا کر دیا کہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے یا ان کی سرکاری تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کن گینگ کی ذمہ داریاں حال ہی میں چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ نے سنبھالی ہیں، جو حکمران کمیونسٹ پارٹی کی خارجہ پالیسی کی قیادت کرتے ہیں اور حکومتی درجہ بندی میں کن  گینگ کو پیچھے چھوڑتے ہیں۔ یاد رہے کہ کن گینگ نے گزشتہ سال دسمبر میں وانگ یی کی جگہ وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔کن گینگ کی  برطرفی کے ساتھ ہی  سابق وزیرخارجہ وانگ یی کو دوبارہ وزیرخارجہ کی ذمہ داری دے دی ہے۔ سال 2013 سے 2022 تک وانگ یی چین کے وزیرخارجہ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں ۔ لیکن 2022 کے اخیر میں انہیں ہٹاکر  کن گینگ کو ان کی کرسی دے دی تھی ،لیکن اب کرسی پھر سے بدل گئی ہے اور وانگ یی پھر سے وزیرخارجہ بن گئے ہیں۔

Rahmatullah

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

17 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

29 minutes ago