بھارت ایکسپریس۔
Tripura TMC President Resigns:مغربی بنگال بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی جہاں ایک طرف مغربی بنگال اپنی پوزیشن مستحکم کررہی ہیں تو وہیں دوسری جانب ممتا بنرجی کو آج تریپورہ سے جھٹکا ملا ہے ۔ در اصل ترنمول کانگریس کے ریاستی صدر تریپورہ پیجوش کانتی بسواس نے منگل (25 جولائی) کو اپنے عہدے اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے پوری طاقت لگائی تھی لیکن کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔
پیجوش کانتی بسواس نے اپنا استعفی ٹی ایم سی چیف ممتا بنرجی اور پارٹی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو سونپ دیا ہے۔ انہوں نے اس میں لکھا کہ میں تریپورہ ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ اس کے ساتھ میں ترنمول کانگریس کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں آپ کا اور ابھیشیک بنرجی کا شکر گزار ہوں۔ جنہوں نے مجھے یہ ذمہ داری دی ہے۔
تریپورہ انتخابات میں خراب کارکردگی
تریپورہ کی 60 رکنی اسمبلی کے لیے اس سال فروری کے مہینے میں انتخابات ہوئے تھے۔ جس میں ترنمول کانگریس نے 28 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔ حالانکہ ٹی ایم سی ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔ اس الیکشن میں ٹی ایم سی کو صرف 0.88 فیصد ووٹ مل سکے۔ اس الیکشن میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 32 سیٹیں حاصل کیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…