پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر چین کا بیان سامنے آیا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی حمایت کی ہے۔ وانگ یی نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ اگرچہ ایک طرف چین امن کی بات کر رہا ہے تو دوسری طرف کھل کر پاکستان کی حمایت کر رہا ہے۔بھارت ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق چین اندرون خانہ یہ چاہ رہا تھا کہ یہ جنگ مزید شدت اختیار کرے چونکہ چین کی نظر ہندوستان پر ،ہندوستانی معیشت،ہندوستان کی ترقی اور ہندوستان کے بڑھتے اثر ورسوخ کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی زمین پر تھی،لیکن چین کا یہ خیال کافور ہوگیا اور جنگ بندی کا نفاذ ہوگیا۔
خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین بھارت اور پاکستان دونوں کا پڑوسی ہے۔ اس لیے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ان کی تشویش فطری ہے۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ تنازعات کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقین کو امن کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
وانگ یی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنگ بندی صرف ایک شروعات ہے، اسے مشترکہ طور پر برقرار رکھنا دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے۔ اگر یہ تنازع پھر بھڑکتا ہے تو اس سے نہ صرف دونوں ممالک کو نقصان پہنچے گا بلکہ پورے خطے کے استحکام پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔ چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ بیجنگ “قومی خودمختاری اور وقار کے تحفظ” میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ طویل المدتی حل مذاکرات اور پرامن کوششوں سے ہی ممکن ہے۔
وانگ یی نے واضح کیا کہ دیرپا جنگ بندی نہ صرف ہندوستان اور پاکستان دونوں کے مفاد میں ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے بھی ضروری ہے۔ یہ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات پر بھی پورا اترتا ہے جو ایشیائی برصغیر میں دیرپا امن کو برقرار رکھنے کی امید رکھتی ہے۔ اس طرح چین نے ایک بار پھر اپنا موقف واضح کیا ہے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے اور اس سمت میں تعمیری کوششوں کو فروغ دیتا رہے گا۔حالانکہ چین کی چال کو سمجھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد چین کی مجبوری ہے کہ وہ ایسا بیان دے رہا ہے،حالانکہ اس کی خواہش کچھ اور تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…
محکمہ موسمیات نے 18 اکتوبر کو ملک کی کئی ریاستوں میں شدید بارش، آندھی اور…
نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…
مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ 5 ٹولز روزمرہ کے کام آسان بنانے میں مددگار ثابت…
وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…
فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…