ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے مغربی سرحدوں کے تمام فوجی کمانڈروں کو پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت سے سخت جوابی کارروائی کا اختیار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ کل شام دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان جنگ بندی پر مفاہمت کے بعد سے حالات پرامن ہیں۔
جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی رات وزارت خارجہ کی ایک بریفنگ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور فوج اسے مناسب جواب دے رہی ہے۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے پاکستان سے صورت حال کو سمجھنے اور جنگ بندی پر صحیح سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی تھی۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں ہم جوابی کارروائی کے لیے تیار اور آئندہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کو جنگی کارروائی سمجھتے ہوئے مناسب جواب دیا جائے گا۔
فوج نے جاری کیا بیان
ہندوستانی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’10-11 مئی 2025 کی رات کو جنگ بندی اور فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں جنرل اوپیندر دویدی، COAS [آرمی اسٹاف کے سربراہ] نے مغربی سرحدوں کے آرمی کمانڈروں کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ COAS نے فوج کے کمانڈروں کو 10 مئی 2025 کے ڈی جی ایم او کی بات چیت کے ذریعے طے پانے والے مفاہمت کی کسی بھی خلاف ورزی پر کائنیٹک ڈومین میں جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور اس نے جنگ کی شکل اختیار کر لی تھی۔ ہندوستان نے آپریشن سندور کے تحت اس دہشت گردانہ حملے کے لیے ذمہ دار تنظیم لشکر طیبہ کے پاکستان میں موجود ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد پاکستان نے ہندوستان پر حملے کی کوشش کی، تاہم فوج نے پاکستان کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے اس کے کئی ایئر بیسز کو تباہ کر دیا۔ اس دوران کل شام ہی دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…