بین الاقوامی

Pope Leo XIV on Indo-Pak ceasefire: نئے پوپ لیو XIV نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا کیا خیرمقدم، کہا-مزید جنگ نہیں!

پوپ لیو XIV نے پوپ کے طور پر اپنے انتخاب کے بعد سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عقیدت مندوں کے سامنے اپنے پہلے اتوار کے پیغام میں دنیا کی بڑی طاقتوں سے ’’مزید جنگ نہ کرنے‘‘ کی اپیل کی۔ 8 مئی کو منتخب ہونے والے نئے پوپ نے یوکرین میں ’’حقیقی اور دیرپا امن‘‘ کے ساتھ ساتھ غزہ میں جنگ بندی اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا کیا خیر مقدم

پوپ لیو نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدا سے دعا کر رہے ہیں کہ وہ دنیا کو ’’امن کا معجزہ‘‘ عطا کرے۔ پوپ لیو نے حال ہی میں وفات پانے والے پوپ فرانسس کے دیرنہ مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ’’مزید جنگ نہیں!‘‘۔

انھوں نے اس دوران دوسری عالمی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے جنگ کی تباہیوں کو نشان زد کیا، جس میں تقریباً 60 ملین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پوپ لیو نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ جنگ بندی کے بارے میں سن کر خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مذاکرات جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان دیرپا سمجھوتے کی طرف لے جائیں گے۔

یوکرین اور غزہ کے حوالے سے بھی کی اہم اپیل

پوپ لیو نے کہا کہ آج کی دنیا ’’تیسری عالمی جنگ کے ڈرامائی منظر نامے میں جی رہی ہے جو ٹکڑے ٹکڑے کر کے لڑی جا رہی ہے۔‘‘ نئے پوپ نے کہا کہ وہ اپنے دل میں ’’یوکرین کے پیارے لوگوں کا دکھ‘‘ رکھتے ہیں۔ انھوں نے یوکرین میں ایک ’’حقیقی، منصفانہ اور دیر پا امن‘‘ کے لیے مذاکرات کی درخواست کی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں غزہ کی جنگ کا بھی ’’شدید غم‘‘ ہے اور فوری جنگ بندی، انسانی امداد اور حماس کے زیر حراست باقی ماندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

48 minutes ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

1 hour ago