قومی

Akhilesh Yadav on DNA Test: ’’وزیر اعلی یوگی کو بھی اپنا ڈی این اے چیک کروانا چاہیے…‘‘، اکھلیش یادو کا یوپی کے سی ایم پر نشانہ

کانپور: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بار بار ڈی این اے چیک کرانے کی بات کرتے ہیں، انہیں بھی اپنا ڈی این اے چیک کروانا چاہیے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ضمنی انتخاب میں سیسماؤ سیٹ جیتنے کے بعد پہلی بار کانپور آئے ایس پی سربراہ نے سی ایم یوگی کے ڈی این اے چیک کے معاملے پر کہا کہ وہ سنت ہیں، یوگی ہیں، زعفرانی کپڑے پہنتے ہیں۔ اس لیے انہیں اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے، انہیں اپنی عزت کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو عوامی مدعے پر بات کرنی چاہیے۔ انہیں عوام اور ریاست کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے لیکن بدقسمتی سے وہ اس پر توجہ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ریاست کی عوام کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وزیر اعلیٰ یوگی نے کتنی سائنس پڑھی ہے، انہوں نے کتنی بایولوجی پڑھی ہے، لیکن اگر وہ بار بار ڈی این اے چیک کرنے کی بات کرتے ہیں تو انہیں اپنا اور میرا دونوں کا ڈی این اے چیک کروانا چاہیے۔ اگر وہ ایسا نہیں کر پاتے تو ڈی این اے چیک کروانے کی بات بند کر دینا چاہیے۔

ایس پی سربراہ اکھلیش شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے کانپور پہنچے تھے۔ انہوں نے سابق ایم پی راجہ رامپال کے بیٹے اور بہو کو آشیرواد دے کر ایم ایل سی کالو یادو کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

12 minutes ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

20 minutes ago

Manisha Bhanwala Makes History: منیشا بھنوالا نے رقم کی تاریخ، عالمی کشتی چیمپئن شپ میں ہندوستان کو دلایا پہلا طلائی تمغہ

ہندوستانی خاتون پہلوان منیشا بھنوالا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے قزاقستان کے آستانہ میں جمعہ…

2 hours ago