قومی

Chandrayaan-5 gets government approval: چندریان-5 کو ملی حکومت کی منظوری، اسرو کے چیئرمین وی نارائنن نے دی مزید جانکاری

ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو (ISRO) کے چیئرمین وی نارائنن نے کہا کہ مرکز نے حال ہی میں چاند کی سطح مطالعہ کرنے کے چندریان-5 مشن کو منظوری دی ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر نارائنن کو مبارکباد دینے کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں انھوں نے کہا کہ چندریان-3 مشن کے برعکس جو 25 کلو وزنی روور اپنے ساتھ لے گیا تھا، چندریان-5 مشن چاند کی سطح کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک 250 کلو وزنی روور لے کر جائے گا۔ انھوں نے مزید بتایاہ کہ یہ مشن ہندوستان جاپان کے ساتھ مل کر پورا کرے گا۔

جانیے چندریان-5 مشن کا مقصد

چندریان مشن چاند کی سطح کا مطالعہ کرنے پر مبنی ہے۔ چندریان-1 نے 2008 میں کامیابی کے ساتھ چاند کی کیمیائی، معدنی اور تصویری ارضیاتی نقشہ سازی کی تھی۔ اسی طرح چندریان-2 مشن (2019) میں 98 فیصد کامیاب رہا تھا، لیکن آخری مراحل میں صرف دو فیصد مشن حاصل نہیں ہو سکا تھا۔ نرائنن نے اتوار کو کہا کہ ابھی بھی چندریان-2 پر موجود ہائی ریزولوشن کیمرہ سینکڑوں تصاویر بھیج رہا ہے۔ وہیں چندریان -3 مشن چندریان -2 کا ایک فالو آن مشن ہے جو چاند کی سطح پر محفوظ لینڈنگ اور گھومنے میں بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

اسرو کے جاری اور آئندہ مشن

اسرو نے 23 اگست 2023 کو چاند کے جنوبی قطب پر لینڈر وکرم کی لینڈنگ کے ساتھ کامیابی کے ساتھ چندریان 3 مشن کا آغاز کیا تھا۔ نارائنن نے کہا ’’صرف تین دن پہلے ہمیں چندریان-5 مشن کی منظوری ملی ہے۔ ہم یہ مشن جاپان کے ساتھ مل کر کریں گے۔‘‘ وہیں چندریان-4 مشن 2027 میں لانچ کیے جانے کی توقع ہے۔ جس کا مقصد چاند پر جمع کیے گئے نمونے یہاں لانا ہوگا۔ ISRO کے مستقبل کے مزید منصوبوں کے بارے میں نارائنن نے کہا کہ گگن یان سمیت مختلف مشنوں کے علاوہ، ہندوستان کا اپنا خلائی اسٹیشن، بھارتیہ خلائی اسٹیشن قائم کرنے کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

UN honours Dr BR Ambedkar: اقوام متحدہ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اعزاز سے کیا سرفراز، نیویارک سٹی نے 14 اپریل کو ان کے نام کیا وقف

ڈاکٹر امبیڈکر کا یوم پیدائش نیویارک میں اقوام متحدہ میں منایا گیا۔ انصاف اور مساوات…

29 minutes ago

Pradhan Mantri Mudra Yojana: پردھان منتری مدرا یوجنا: ہندوستان کو بااختیار بنانے کے دہائیوں کے سفر سے آگے

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر اس رفتار کو برقرار رکھا گیا تو یہ اسکیم…

46 minutes ago

Indias hospitality transactions: بھارت کے ہاسپیٹلٹی سیکٹرمیں تیزی سے آرہی ہے ترقی،امرتسر،متھرا اور بیکانیر سرفہرست

سال2024 میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی متنوع رہی، جہاں ہائی نیٹ ورتھ افراد، فیملی آفسز،…

51 minutes ago

Indie-Wilde and Foxtel launch new lip care products: ٹیرا کے ساتھ مل کرانڈی وائلڈ اور فاکسٹیل نے لانچ کئے نئے لپ کیئر پروڈکٹس

ٹیرا ریلائنس ریٹیل کے ذریعہ شروع کیا گیا ایک نیا اورجدید بیوٹی ریٹیل پلیٹ فارم…

1 hour ago

M&A, PE deals hit three-year high: جنوری-مارچ میں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئےانضمام وحصول اور نجی ایکویٹی سودے

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر یہ رجحانات جاری رہے تو صارفین اور خوردہ شعبے…

1 hour ago