قومی

Maulana Kalbe Jawad on Waqf Amendment Bill 2024: مولانا کلب جواد نے وقف ترمیمی بل کو کیوں بتایا سانپ کا بل؟

نئی دہلی: وقف ترمیمی بل 2024 کی مخالفت میں دارالحکومت دہلی واقع جنترمنترپرآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ اس احتجاج میں مسلم تنظیموں کے سربراہان اورمختلف اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ اورلیڈران نے شرکت کی۔ معروف شیعہ عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر مولانا کلب جواد نے بھی اس احتجاج میں شرکت کی۔ انہوں نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل مسلمانوں کے خلاف ہے، جسے ہم قبول نہیں کریں گے۔

مولانا کلب جواد نے کہا کہ وقف بل نہیں بلکہ یہ سانپ کا بل ہے۔ اس میں زہر بھرا ہوا ہے۔ اس بل کے ذریعہ مسلمانوں کو ڈسنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی اس بل کے خلاف جاری رہے گی۔ کیونکہ ہمیں یہ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم اس لڑائی کے لئے سڑکوں پراترگئے ہیں اور اپنی لڑائی کو جاری رکھیں گے۔

 

واضح رہے کہ وقف ترمیمی بل 2024 کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی تیاری چل رہی ہے۔ اس درمیان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذریعہ دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی ہند، مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند، جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مختلف ملی تنظیموں کے رہنماؤں نے حمایت دیتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیا۔ وہیں اپوزیشن نے بھی اس میں بھرپور ساتھ دیا۔ س موقع پرکانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرسید ناصر حسین، سہارنپور کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود، ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا، رکن پارلیمنٹ عمران مسعود، بہارکے پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپویادو، سماجوای پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندریادو، ایودھیا کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد، رام پورکے رکن پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی، سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق، کشن گنج کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جاوید احمد، عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان، سابق رکن پارلیمنٹ کنوردانش علی، سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب کے علاوہ وغیرہ نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Katerina Siniakova wins the Japan Open: کیٹرینا سنیاکووا نے جاپان اوپن کا خطاب جیتا، فائنل میں ایشلین کروگر کو ہرایا

چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سنیاکووا نے فائنل میں امریکہ کی ایشلین کروگر کو…

29 minutes ago

Phased Shift Of Flights To Navi Mumbai Airport: ایئر انڈیا گروپ اور اڈانی ایئرپورٹس کا بڑا فیصلہ، نوی ممبئی ایئرپورٹ پر مرحلہ وار منتقل ہوں گی پروازیں

اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے ایئر انڈیا گروپ کے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔…

1 hour ago

Swami Kailashanand Giri Navratri Sadhana: حیرت انگیز تپسیا…! 111 ڈگری درجہ حرارت میں بھی سوامی کیلاش آنند گری کی سادھنا جاری

ہریدوار میں آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی کیلاش آنند گری مہاراج کی ساون کے بعد اب نوراتری…

1 hour ago

Important announcement by IndiGo and Adani Airports: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی توسیع کا منصوبہ، فروری 2027 سے شروع ہوگا نیا مرحلہ

انڈیگو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ 12 بین الاقوامی پروازیں نوی…

1 hour ago