بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Election 2024: آئندہ لوک سبھا الیکشن کے لئے سماجوادی پارٹی نے چندرشیکھرآزاد کوجھٹکا دیتے ہوئے نگینہ سیٹ سے منوج کمارکوپارٹی کا امیدواربنا دیا ہے، جس پرچندرشیکھرآزاد کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے واضح اشارے دیئے ہیں کہ وہ اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے، بھلے ہی وہ اکیلے دم پرمیدان میں اتریں۔
آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندرشیکھرآزاد لمبے وقت سے نگینہ سیٹ سے الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے تھے۔ انہوں نے پہلے ہی اعلان بھی کردیا تھا، ایسے میں انہیں انڈیا الائنس کا امیدوار بنائے جانے کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں، لیکن آخروقت میں اکھلیش یادو نے انہیں دھوکہ دے دیا۔ سماجوادی پارٹی نے یہاں اپنا امیدواراتارکرپورے حالات بدل دیئے ہیں۔
سماجوادی پارٹی سے ملے دھوکے پرچندرشیکھر نے کیا کہا؟
سماجوادی پارٹی کے اس قدم پرچندرشیکھرآزاد نے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے ایکس پرلکھا، جوکمزورہوتے ہیں، وہی قسمت کا رونا روتے ہیں۔ جنہیں اگنا ہوتا ہے وہ پتھرکا سینا چیرکر بھی اُگتے ہیں۔ ان کے اس بیان سے قیاس آرائی شروع ہوگئی ہے کہ چندرشیکھرآزاد نگینہ سے الیکشن لڑیں گے۔ بھلے ہی انہیں اکیلے ہی الیکشن کیوں نہ لڑنا پڑے۔
چندرشیکھرآزاد نے 15 مارچ کو نگینہ میں ایک بڑی ریلی کرکے اپنی طاقت بھی دکھانے کی کوشش کی، جہاں ان کی حمایت میں بڑی تعداد میں لوگ ان کے جلسے میں پہنچے تھے، اس کے ساتھ ہی اب آزاد سماج پارٹی نے یہاں اپنی انتخابی مہم بھی تیز کردی ہے۔ آج چندرشیکھر خود انتخابی تشہیرکے لئے اتریں گے۔ وہ آج تقریباً سات مقامات پرکارنرمیٹنگ کریں گے اورلوگوں سے عوامی رابطہ کریں گے۔ بھیم آرمی چیف چندرشیکھرگزشتہ کافی وقت سے سماجوادی پارٹی اتحاد کے ساتھ تھے۔ کئی پروگراموں میں وہ اکھلیش یادو کے ساتھ بھی اسٹیج پرنظرآئے تھے، جس کے بعد یہ مانا جا رہا تھا کہ سماجوادی پارٹی انہیں انڈیا الائنس میں شامل کرسکتی ہے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جس کے بعد اب چندرشیکھراپنی پارٹی کے انتخابی نشان پرہی الیکشن لڑسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…