بھارت ایکسپریس۔
انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن کی شروعات ہورہی ہے۔ آئی پی ایل کا ابھی تک پورا شیڈول نہیں آیا ہے۔ بی سی سی آئی نے صرف 21 میچوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ اس کی وجہ اسی سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن ہیں۔ اب خبر ہے کہ بی سی سی آئی آئی پی ایل کے دوسرے ہاف کو ہندوستان سے باہر یواے ای میں کراسکتا ہے۔ انگریزی اخبارٹائمس آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے اس بارے میں جانکاری دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بی سی سی آئی کے کچھ اعلیٰ افسران اس وقت یواے ای میں ہیں اوراس بارے میں تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے کہ کیا آئی پی ایل کے باقی میچ ہندوستان سے باہر کرائے جائیں۔
الیکشن کمیشن ہفتہ کے روز لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرنے والا ہے۔ اس کے بعد آئی پی ایل کے باقی بچے میچوں کے شیڈول سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ الیکشن کے سبب حالانکہ بی سی سی آئی کو آئی پی ایل کے انعقاد میں پریشانی آسکتی ہے۔ اسی وجہ سے بی سی سی آئی، آئی پی ایل کو باہرکرانے پرغور کر رہا ہے۔
یواے ای میں بی سی سی آئی افسران
ٹائمس آف انڈیا نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہفتہ کو الیکشن کمیشن لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرے گا اوراس کے بعد بی سی سی آئی، آئی پی ایل کے باقی بچے میچوں کے پروگرام سے متعلق فیصلہ کرے گا۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اس وقت بی سی سی آئی کے کچھ اعلیٰ افسردبئی میں ہیں اور وہاں آئی پی ایل کا دوسرا ہاف کرانے کے امکانات تلاش رہے ہیں۔ ابھی تک بی سی سی آئی نے 22 مارچ سے 7 اپریل تک کے میچوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔ باقی کے میچوں کا ابھی انتظار ہے۔ اگردوسرا ہاف باہرکرایا جاتا ہے تو پھرمیچوں کے درمیان میں وقفہ ہوسکتا ہے۔ ساتھ ہی اس کا بھی امکان ہے کہ آئی پی ایل لاسٹ فیزکے لئے واپس ہندوستان میں آجائے یعنی پلے آف اورفائنل ہندوستان میں ہی ہوں۔
پہلے بھی ہوچکا ہے ایسا
لوک سبھا الیکشن جب بھی ہوتے ہیں، آئی پی ایل کے انعقاد میں پریشانی آتی ہے۔ سال 2009 میں جب دوسرا آئی پی ایل سیزن ہوا تھا تب پوری لیگ کو جنوبی افریقہ میں کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد 2014 میں جب لوک سبھا الیکشن ہوئے تھے تب آئی پی ایل کا انعقاد توپہلا ہاف ہندوستان میں ہوا تھا جبکہ دوسرا ہاف یو اے ای میں کھیلا گیا تھا۔ 2019 میں حالانکہ لوک سبھا الیکشن کے بعد بھی پورا آئی پی ایل ہندوستان میں ہی ہوا تھا۔ وہیں کووڈ کے وقت میں بھی بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو یواے ای میں کرایا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ایگزٹ پول کے بعد جھارکھنڈ میں این ڈی اے میں شامل پارٹیوں اور مہاراشٹر میں…
افتتاحی اجلاس کے بعد پیئرٹ ٹروپ کی پیشکش ڈرامہ ’سرسید‘ تحریرو ہدایت ڈاکٹر محمد سعید…
وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 فلسطینیوں کواسرائیلی فوج نے قتل…
جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13 اور 20 نومبر کو دو مرحلوں میں…
ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 9 میں سے 6 سیٹیں مل رہی…
ووٹنگ کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پولز کے نتائج صرف اندازے ہیں۔ ووٹوں کی…