بھارت ایکسپریس۔
چنڈی گڑھ مییئرالیکشن سے متعلق آج سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہونی ہے۔ سماعت سے قبل میئرالیکشن تنازعہ کے سبب بی جے پی کے میئرمنوج سونکرنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہفتہ کو دہلی میں پارٹی اعلیٰ کمان کے ساتھ بی جے پی کے سینئرعہدیدران کی میٹنگ ہوئی۔ اس کے بعد ہی منوج سونکرسے استعفیٰ دینے کو کہا گیا تھا۔ کانگریس اورعام آدمی پارٹی 30 جنوری کو ہوئے میئرالیکشن میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے منوج سونکرکو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اپوزیشن کا الزام ہے کہ بیلٹ پیپرمیں چھیڑچھاڑکرنے اور8 ووٹوں کواِن ویلیڈ (غیرقانونی) کرنے کے بعد منوج سونکرالیکشن جیتے تھے۔ عام آدمی پارٹی کے تین کونسلروں پونم دیوی، گروچرن کالا اورنیہا مساوٹ نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ چنڈی گڑھ میں پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے اورسابق ریاستی صدرارون سود کی موجودگی میں عام آدمی پارٹی کے کونسلروں کی بی جے پی میں شمولیت ہوئی۔ عام آدمی پارٹی کونسلروں کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد بازی پلٹ گئی ہے۔ انڈیا الائنس کو بڑا جھٹکا لگا ہے، جس کے بعد بی جے پی کا میئربننا تقریباً طے ہوگیا ہے۔
بی جے پی میں شامل ہونے پرکونسلروں نے کیا کہا؟
بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد گروچرن کالا نے کہا کہ میں بی جے پی کا تھا اوربی جے پی میں ہی رہوں گا۔ میں پی ایم مودی کے کاموں سے متاثرہوکرپارٹی میں شامل ہوا ہوں۔ وہیں، پونم دیوی کا بھی کہنا ہے کہ وہ پی ایم مودی کے کاموں سے متاثرہوکربی جے پی میں شامل ہوئی ہوں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی چھوڑ دی ہے کیونکہ یہ ایک فرضی پارٹی ہے۔ نیہا مساوت کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی نے ان سے جھوٹے وعدے کئے ہیں۔ وہ بھی وزیراعظم مودی کے کاموں سے متاثرہوکربی جے پی میں شامل ہوئی ہیں۔ بی جے پی لیڈر ونود تاؤڑے کا کہنا ہے کہ چنڈی گڑھ کے کونسلرپونم دیوی، نیہا مساوت اور گروچرن کالا عام آدمی پارٹی کے برتاؤ سے ناخوش ہے۔ بی جے پی انہیں عزت واحترام دے گی اوروہ چنڈی گڑھ کی ترقی میں مدد کریں گے۔
بی جے پی ہوگئی سب سے بڑی پاٹی
تینوں کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کونسلروں کی تعداد بڑھ کر17 ہوگئی ہے۔ بی جے پی کے پاس ایک ووٹ رکن پارلیمنٹ کا بھی ہے۔ میئرالیکشن کے دوران شرومنی اکالی دل کے واحد کونسلرنے بھی بی جے پی کو حمایت دی تھی، جس کے بعد اب بی جے پی کے پاس اب کل 19 ووٹ ہوچکے ہیں۔ عام آدمی پارٹی اورکانگریس الائنس کے بعد عام آدمی پارٹی کے پاس اب گھٹ کرصرف 17 ووٹ رہ گئے ہیں، جس میں عام آدمی پارٹی کے 10 اورکانگریس کے 7 ووٹ شامل ہیں۔ چنڈی گڑھ میئرالیکشن میں کل 35 کونسلرہیں، جبکہ ایک رکن پارلیمنٹ کا ووٹ ملاکر کل 36 ووٹ ڈالے جاتے ہیں اورانہیں 36 ووٹوں کے استعمال سے میئرکا الیکشن کیا جاتا ہے۔
بی جے پی میں شامل ہونے پرکیجریوال کا ترک
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بتایا کہ آخرکیوں دوسری پارٹیوں کے لیڈربی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ کیجریوال نے کہا کہ ای ڈی-پی ایم ایل اے کی دفعہ 45 کا ڈرہی لیڈران کو بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے مجبورکررہا ہے۔ کیجریوال نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ اگرای ڈی اورپی ایم ایل اے کو ختم کردیا جائے تو شیوراج سنگھ چوہان اوروسندھرا راجے جیسے لیڈراپنی الگ الگ پارٹیاں بنالیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…