سیاست

Raj Thackeray to Join NDA:راج ٹھاکرے کی پارٹی ایم این ایس این ڈی اے میں ہوگی شامل

Raj Thackeray to Join NDA: راج ٹھاکرے کی پارٹی ایم این ایس  این ڈی اے میں شامل ہو جائے گی۔ ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بی جے پی ممبئی کے صدر آشیش شیلر نے ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے سے ملاقات کی اور ایک گھنٹے سے زیادہ بات چیت کی۔ اس ملاقات کے بعد یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ راج ٹھاکرے جلد ہی گرینڈ الائنس (این ڈی اے) کے پارٹنر بن سکتے ہیں۔ راج ٹھاکرے کو جلد ہی بی جے پی کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کے لیے دہلی بلایا جا سکتا ہے۔

دیویندر فڑنویس نے یہ دعویٰ کیا تھا

اس سے پہلے 15 فروری کو نائب وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے ‘لوک مت’ پروگرام میں کہا تھا کہ آپ کو جلد ہی پتہ چل جائے گا کہ راج ٹھاکرے ساتھ آئیں گے یا نہیں۔ انہوں نے کہا تھا، “وقت بتائے گا کہ ایم این ایس اب کہاں ہوگی، راج ٹھاکرے سے ہماری اچھی
دوستی ہے، ہماری مینٹگ ہوتی رہتی  ہیں۔”

راج ٹھاکرے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں

مہاراشٹر نو نرمان سینا نے 9 مارچ کو ناسک شہر میں اپنی سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔جب پارٹی کے صدر راج ٹھاکرے ریاست بھر کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔ وہ 7 مارچ کو دیر شام ناسک پہنچنے والے ہیں۔ 8 مارچ کو وہ پارٹی عہدیداروں کی میٹنگ کریں گے۔ وہ شام کو کالا رام مندر میں ‘آرتی’ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون نے ساڑی میں دیسی گرل بن کر ہندوستان کا لہرایا پرچم، بافٹا ایوارڈ بھی کیا پیش

راج ٹھاکرے وزیر اعظم نریندر مودی اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے کے بعد مندر جانے اور آرتی کرنے والے تیسرے ہائی پروفائل شخص ہوں گے۔ ایم این ایس سٹی یونٹ کے صدر سودام کومبڈے نے کہا کہ سٹی یونٹ ناسک سے لوک سبھا الیکشن لڑنے پر اصرار کریں گے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالآخر وہ پارٹی سربراہ کے حکم پر عمل کریں گے۔ کومبڈے نے کہا، “ناسک کے لوگوں نے ماضی میں بھی ٹھاکرے پر پیار اور آشیرواد دیاہے۔ہم 2012 سے 2017 تک ناسک میونسپل کارپوریشن میں برسراقتدار تھے، میئر بھی پارٹی کے تھا۔

 

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

9 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

9 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

9 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

10 hours ago