قومی

Sanjay Raut on Indo-Pak Ceasefire: ’’ہند و پاک جنگ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کیا تھا کردار…‘‘ مرکزی حکومت سے سنجے راوت کا سوال

ممبئی: شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ایک بار پھر ہند و پاک جنگ بندی پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک حکومت نے یہ نہیں بتایا کہ جنگ بندی ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے نہیں ہوئی۔ پی ایم مودی نے منگل کے روز ساتوں آل پارٹی وفود سے ملاقات کی۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں پی ایم مودی نے ایک ایک کر کے تمام ممبران پارلیمنٹ کے تجربے کو سمجھا۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت سے بدھ کو جب میڈیا نے پی ایم مودی اور سات وفود میں شامل ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات پر سوال کیا تو انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم مودی اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کرتے رہتے ہیں، لیکن وزیر اعظم نے ابھی تک اپنا کردار واضح نہیں کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جو جنگ بندی ہوئی ہے وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں ہوئی ہے یا نہیں، ملک جاننا چاہتا ہے۔ کیونکہ، اب تک 15 بار ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پی ایم مودی پردباؤ  بنایا کہ  جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔ ہندوستانی وفود بیرون ملک گئے، اور واپسی پر پی ایم مودی سے ملاقات کی۔ لیکن، ملک جاننا چاہتا ہے کہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ بندی ہوئی؟ اگر یہ بات چیت پی ایم مودی اور وفد کے درمیان ہوئی ہے تو میں اسے اہمیت دوں گا۔

’’ہم دیکھ رہے تھے کہ ہم لاہور جائیں گے‘‘

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی طرف سے پی او کے معاملے پر مرکزی حکومت پر تنقید پر سنجے راوت نے کہا کہ ملک کی 140 کروڑ عوام کے ذہن میں ایک بات تھی کہ مودی اب پی او کے لے لیں گے اور پاکستان کو ایسا جواب دیں گے کہ پاکستان دوبارہ اٹھ نہیں سکے گا۔ پاکستان چار حصوں میں بٹ جائے گا۔ ہم دیکھ رہے تھے کہ ہم لاہور جائیں گے، کراچی جائیں گے، ایک اکھنڈ ہندوستان ہوگا، اکھنڈ بھارت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سنجے راوت کا مودی حکومت پر بڑا حملہ، کہا- فارن پالیسی تباہ، ملک ہوا کمزور

’’وفود سوال نہیں کر سکتے ہم کر سکتے ہیں‘‘

انہوں مزید کہا کہ ہمیں امید تھی کہ پی ایم مودی ویر ساورکر کے خواب کو پورا کریں گے، جو اب تک نہیں ہوا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ جب ہم امریکہ جائیں گے تو ٹرمپ سے بات کریں گے اور پوچھیں گے کہ آپ نے جنگ بندی کے لیے پی ایم مودی پر دباؤ کیوں ڈالا؟ وفود تو سوال نہیں کر سکتے ہم پوچھ سکتے ہیں۔

کمبھ میں ہزاروں لوگ مرے: سنجے راوت

کچھ رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ مہا کمبھ میں سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس پر جب سنجے راوت سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ کمبھ میں ہزاروں لوگ مرے اور ہزاروں لوگ لاپتہ ہو گئے۔ جس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Reliance Reply To Musk: اسٹار لنک تنازع پر ریلائنس کا مسک کو دیا جواب، اسٹار لنک کا خیرمقدم ہے… ہمیں مقابلے سے کوئی ڈر نہیں ہے

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…

1 hour ago

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

2 hours ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

4 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

4 hours ago