کچھ میں خوفناک سڑک حادثہ
جے پور: راجستھان کے جے پور دیہی میں بھٹکاباس گاؤں کے قریب دوسہ-منوہر پور ہائی وے پر بدھ کے روز ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں دلہن سمیت 5 افراد ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 6:10 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے مدھیہ پردیش کے شہڈول سے واپس آ رہی باراتیوں سے بھری جیپ کو ٹکر مار دی۔
تصادم اتنا شدید تھا کہ جیپ کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے اور لاشیں بری طرح اندر دھنس گئیں۔ لاشوں کو نکالنے کے لیے کافی محنت کی ضرورت پڑی۔ مرنے والوں میں 18 سالہ دلہن بھارتی بھی شامل ہے جو شہڈول ضلع کے منڈولی کی رہائشی ہے۔
25 سالہ دولہا وکرم مینا، جو جھنجھنو ضلع کے ادے پور واٹی کا رہنے والا ہے، کو شدید چوٹیں آئیں اور اس کا NIMS اسپتال میں دیگر زخمی باراتیوں کے ساتھ علاج چل رہا ہے۔ رئیسر پولیس اسٹیشن کے افسر رگھوویر کے مطابق حادثے کے باعث ہائی وے پر ٹریفک جام اور افراتفری مچ گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ جیپ میں کل 14-15 لوگ سوار تھے۔ دلہن سمیت 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی نمس اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارائن لال تیواری نے تصدیق کی کہ مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت ہونا باقی ہے۔ مرنے والوں میں 18 سال کی دلہن بھارتی (وکرم مینا کی بیوی)، 33 سال کا جیتو، 28 سالہ سبھاش اور17 سال کا روی کمار شامل ہیں۔
یہ گروپ مدھیہ پردیش کے شہڈول میں شادی کی تقریب کے بعد دلہن کے ساتھ جھنجھنو کے ادے پور واٹی واپس آرہا تھا۔ پولیس زخمیوں کے بیانات ریکارڈ کر رہی ہے اور ان کے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا ہے۔
لواحقین کے آنے پر لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ حکام حادثے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں، اور قومی شاہراہوں پر سڑک کی حفاظت اور تیز رفتاری کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…