قومی

Central government is scared of Rahul Gandhi: Raut: سنجے راوت کا مرکزی حکومت پر نشانہ، کہا- راہل گاندھی سے ڈری ہوئی ہے مرکزی حکومت

ممبئی: شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے لیڈر سنجے راوت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت راہل گاندھی سے خوفزدہ ہے اور اسی وجہ سے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود کانگریس لیڈر کی لوک سبھا کی رکنیت ابھی تک بحال نہیں کی گئی ہے۔ بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے ‘مودی سرنیم’ پر ان کے مبینہ متنازعہ ریمارکس کے سلسلے میں 2019 میں دائر مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں ان کی سزا پر روک لگاتے ہوئے جمعہ کے روز راہل گاندھی کو لوک سبھا کے رکن کے طور پر بحال کرنے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔

‘ابھی تک راہل کی رکنیت نہیں ہوئی ہے بحال’

راؤت نے صحافیوں سے کہا، ”جس تیزی کے ساتھ انہیں پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا تھا وہ سپریم کورٹ کی جانب سے سزا پر روک لگانے کے بعد نظر نہیں آ رہا ہے۔ تین دن گزر چکے ہیں لیکن لوک سبھا کے اسپیکر نے ابھی تک راہل کی رکنیت بحال نہیں کی ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا کی تیاری،کل راجیہ سبھا میں امت شاہ پیش کریں گے دہلی سروس بل

سپریم کورٹ کے آرڈر کا مطالعہ کرنے کی ضرورت

پارلیمنٹ کی رکنیت کی بحالی میں تاخیرکے ساتھ ساتھ لوک سبھا اسپیکر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے راوت نے کہا، “انڈیا (اپوزیشن الائنس) کی پارٹیاں ہماری حکمت عملی پر بات کرنے کے لیے کل میٹنگ کر رہی ہیں۔” لوک سبھا اسپیکر نے کہا ہے کہ انہیں سپریم کورٹ کے آرڈر کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بتا دیں کہ راہل گاندھی کو گجرات میں سورت کی ایک میٹروپولیٹن عدالت کی جانب سے دو سال قید کی سزا سنائے جانے کے ایک دن بعد 24 مارچ کو لوک سبھا کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گیانواپی کے امام نے کہا- مذہبی تھے اورنگ زیب، انہوں نے خانقاہ-مندر کے لیے زمین عطیہ کی، کسی ڈھانچے پر مسجد بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

گجرات ہائی کورٹ نے 7 جولائی کو سزا پر روک لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد 15 جولائی کو انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago