قومی

CBSE issues new safety guidelines: سی بی ایس ای کے اسکولوں میں ہائی ٹیک سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم ،پندرہ دنوں کا رکھنا ہوگا ریکارڈ

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے بچوں کی حفاظت کو لے کر بڑا فیصلہ لیاہے۔ سی بی ایس ای نے اسکولوں کے داخلی اور خارجی دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے اسکولوں سے کہا ہے کہ وہ داخلی اور خارجی دروازوں پر آڈیو ویژول سہولت کے ساتھ ہائی ٹیک سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں۔ سی بی ایس ای نے یہ قدم اسکولوں میں حفاظت کو لے کر اٹھایا ہے۔سی بی ایس ای کے مطابق، اسکولوں میں بچوں کی حفاظت سے متعلق نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) کے مطابق، “اسکولوں میں سی سی ٹی وی کی باقاعدگی سے نگرانی اور دیکھ بھال ضروری ہے۔ اس لیے بورڈ نے اسکول کے احاطے میں طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیمرے کہاں لگائے جائیں گے؟

سی بی ایس ای کے مطابق، ہائی ریزولیوشن سی سی ٹی وی کیمرے آڈیو ویژول کی سہولت کے ساتھ اسکول کے تمام داخلی اور خارجی دروازوں، لابی، راہداریوں، سیڑھیوں، تمام کلاس رومز، لیبارٹری، لائبریری، کینٹین ایریا، اسٹور روم، کھیل کے میدان کے علاوہ دیگر عام جگہوں پر نصب کیے جائیں، تاکہ آڈیو وژول ریکارڈنگ حقیقی وقت میں ہو سکے۔ان سی سی ٹی وی کیمروں میں کم از کم 15 دن کی فوٹیج رکھنے کی صلاحیت کے ساتھ اسٹوریج ڈیوائس ہونا چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ 15 دن کا بیک اپ محفوظ رکھا جائے، جسے حکام ضرورت پڑنے پر استعمال کر سکتے ہیں۔ تمام الحاق شدہ اسکول بچوں کی حفاظت کے لیے اس شق پر عمل کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن 2026 سے ایک بڑی تبدیلی کرنے جا رہا ہے، اگلے سال سے دسویں کا امتحان سال میں دو بار لیا جائے گا۔ امتحان دو مرحلوں میں لیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کا امتحان فروری میں اور دوسرا مرحلہ مئی میں ہوگا۔ پہلے مرحلے کا امتحان لازمی ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ اختیاری ہوگا۔حالانکہ دوسرے امتحان کو اختیاری اس لئے بھی رکھا گیا ہے تاکہ اگر طالب علم اپنا نمبر اچھا کرنا چاہے اور مزید بہتر مظاہرہ کرنا چاہے تو وہ دوسرے امتحان میں بیٹھ سکتا ہے ۔ بصورت دیگر پہلے امتحان کے نمبرات کو ہی حتمی مانا جائے گا،یا پھر جو طالب علم پہلے میں فیل ہوگیا ہواس کو پاس ہونے کا موقع دوسرے امتحان میں مل سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

1 hour ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

11 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

12 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

12 hours ago