قومی

Jagdeep Dhankhar Resigns: جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ کے بعد کون ہوگا ملک کا اگلا نائب صدر؟ سب سے آگے ہے یہ نام

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ کے ذریعہ پیر کے روز (21 جولائی،  2025) کواچانک استعفیٰ دیئے جانے سے ملک کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے ہی دن ان کے اس فیصلے نے ہرکسی کوحیران کردیا۔ انہوں نے صحت کی وجہ سے اور ڈاکٹروں کے مشورہ کا حوالہ دیتے ہوئے صدردروپدی مرموکواپنا استعفیٰ سونپا، جو قبول کرلیا گیا۔ اب ان کی جگہ نئے نائب صدر کے الیکشن کا عمل جلد شروع ہوگا اوراین ڈی اے اتحاد جلد ہی اپنا امیدوار اعلان کرسکتا ہے۔

جگدیپ دھنکھڑ کے بعد کسے ملے گی ذمہ داری؟

آپ کو بتا دیں کہ 74 سالہ جگدیپ دھنکھڑ نے اگست 2022 میں ملک کے 14ویں نائب صدر کے طور پر حلف لیا تھا۔ وہ تین سالوں تک راجیہ سبھا کے چیئرمین کے طورپرکام کرتے رہے اوراب دوسال سے زیادہ مدت باقی رہتے ہوئے انہوں نے عہدہ چھوڑدیا۔ اب اس اہم آئینی عہدے پر کون بیٹھے گا؟ اس پرسیاسی گلیاروں میں کافی بحث ہورہی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ سب سے مضبوط دعویدار

بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد کی طرف سے نئے نائب صدر عہدے کے امیدوارکا اعلان جلد ہونے کا امکان ہے۔ اس دوڑ میں سب سے مضبوط نام راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ کا مانا جا رہا ہے۔ انہوں نے آج صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات بھی کی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن سنگھ جنتا دل (یونائیٹیڈ) کے راجیہ سبھا رکن ہیں اور2020 سے ڈپٹی چیئرمین کے طورپر کام کررہے ہیں۔ ہری ونش سنگھ کو مرکز کی مودی حکومت کا قریبی اور قابل اعتماد چہرہ مانا جاتا ہے۔

دیگرممکنہ امیدواروں میں کون ہیں شامل؟

بی جے پی کسی ریاست کے موجودہ گورنرکوبھی امیدواربنا سکتی ہے۔ جیسے جگدیپ دھنکھڑ مغربی بنگال کے لیفٹیننٹ گورنررہ چکے تھے۔ ساتھ ہی تجربہ کارمرکزی وزیریا پارٹی کے تنظیمی لیڈرکا نام بھی سامنے آسکتا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، ہائی کمان کے پاس کئی متبادل ہیں اورکئی ناموں پرغورکیا جاسکتا ہے۔

گزشتہ نائب صدورسے بی جے پی کا رشتہ

جگدیپ دھنکھڑ سے پہلے ایم وینکیا نائیڈونائب صدرتھے اوروہ بھی بی جے پی کے سینئرلیڈررہ چکے تھے۔ اس سے پہلے کے رجحانوں کو دیکھتے ہوئے یہ مانا جا رہا ہے کہ اس باربھی این ڈی اے ایک ایسا چہرہ سامنے لائے گا، جو تنظیمی طورپرمضبوط اور ایوان کو چلانے میں اہم رول ادا کرسکے۔

 نتیش کمارکے نام کی بھی قیاس آرائی

دوسری جانب، پٹنہ میں جب میڈیا نے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارکے نائب صدرعہدے کی دوڑمیں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں پر ردعمل مانگا توبہارحکومت میں وزیرنیرج کمارسنگھ ببلونے کہا کہ یہ اچھی بات ہے۔ اگروہ نائب صدر بنتے ہیں تو اس میں کیا پریشانی ہے؟ حالانکہ اب تک جے ڈی یو یا نتیش کمار کی طرف سے اس پرکوئی باضابطہ طور پربیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ آرجے ڈی رکن اسمبلی مکیش روشن نے کہا کہ بہارمیں بی جے پی الیکشن تک اپنا وزیراعلیٰ بنانا چاہتی ہے۔ آگے بھی حکومت بننے پراپنا وزیراعلیٰ بنائے گی۔ اگلا استعفیٰ وزیراعلیٰ نتیش کمارکا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یوکوختم کرنے میں بی جے پی لگی ہے۔ نتیش کمارکے قریبی لیڈران اوربی جے پی نے اپنے پالے میں کرلیا ہے۔ کھیلا شروع ہوگیا ہے۔ اب بی جے پی ان کو نائب صدربنا سکتی ہے۔ اس پرجے ڈی یوکوٹے کے وزیر اور رکن اسمبلی مدن سہنی نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ نتیش کمارنائب صدرنہیں بنیں گے۔ بہارکے وزیراعلیٰ ہیں۔ آگے بھی رہیں گے۔ آرجے ڈی جھوٹا من گھڑت دعویٰ کررہی ہے۔ این ڈی اے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جگدیپ دھنکھڑ نے اپنی صحت کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔ جبراً نہیں ہٹائے گئے ہیں۔ ان کے استعفیٰ کونتیش کمارسے نہ جوڑا جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

7 minutes ago

Ranji Trophy: نیوزی لینڈ روانہ ہونے سے پہلے رنجی ٹرافی میں حصہ لیں گے شبھمن گل، چھتیس گڑھ کے خلاف کھیلیں گے

شبھمن گل کو آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ادے سہارن…

39 minutes ago

China Gold Reserves Reaches 2410 Tons: چین آخر کیا چال چل رہا ہے؟ 23 ماہ سے مسلسل سونا خرید رہا ہے

چین مسلسل 23 ماہ سے سونے کی خریداری کر رہا ہے، جس سے اس کے…

2 hours ago