ایسا لگتا ہے کہ NEET پیپر لیک کیس کا معاملہ نوادا سے بھی جڑا ہوا ہے۔ کچھ لوگوں نے سی بی آئی اور پولس ٹیم پر حملہ کیا جو مرہینہ پنچایت کے کسیاڈیہ گاؤں پہنچی تھی۔ یہ واقعہ گزشتہ ہفتہ (22 جون) کو پیش آیا۔ سی بی آئی ٹیم کے ڈرائیور کو بری طرح زدوکوب کیا گیا۔ اس حملے کے سلسلے میں راجولی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کی شام تقریباً 4 بجے سی بی آئی کی ٹیم نوادہ پولس کے ساتھ مرہینہ کے کسیاڈیہ گاؤں کے رہنے والے ملزم پھول چند پرساد کی بیوی ببیتا کماری کے گھر سے واپس آرہی تھی۔ اسی دوران اہل خانہ اور تقریباً 200 سے 300 لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ سول ڈریس میں سی بی آئی کی ٹیم اور وہاں موجود پولیس کو فرضی کہہ کر گھیر لیا۔ ٹیم نے شناختی کارڈ بھی دکھایا لیکن لوگ نہ مانے اور حملہ کر دیا۔
نوادہ نگر تھانے کی لیڈی کانسٹیبل کاجل کماری نے لوگوں کو سمجھایا لیکن لوگوں نے اس کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔ اس کے بعد اس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی۔ راجولی سے پولس فورس کے پہنچنے کے بعد ہجوم نے ٹیم پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں سی بی آئی ٹیم کا ڈرائیور سنجے سونی بری طرح زخمی ہو گیا۔ سی بی آئی افسر کی شرٹ پھٹ گئی۔
ذرائع کی مانیں تو سی بی آئی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ یوپی کے ایک نوجوان کے موبائل فون میں کسیاڈیہ گاؤں کے پھول چندر پرساد کا نمبر ملا ہے۔ اس معاملے میں ٹیم کچھ جانچ کے لیے بہار کے نوادہ پہنچی تھی۔
لڑکی سمیت چار افراد گرفتار
پولیس اسٹیشن ہیڈ کم انسپکٹر راجیش کمار نے بتایا کہ سی بی آئی اور پولیس ٹیم پر حملے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک لڑکی سمیت کل چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت رادھا کماری عرف مادھو بیٹی پھول چند پرساد ساکن کسیاڈیہ، پرنس کمار ولد شراون کمار، للن کمار ولد چنچن پرساد اور امرجیت کمار ولد راجندر پرساد کے طور پر کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…